حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عراق میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ دار امریکہ ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور صدام حسین کی باقیات ہیں جو مقدس سرزمین کے عوام کو اپنے زیر اثر کرنا چاہتی ہیں۔ کیونکہ ایران کے زیر اثر آنے کی وجہ سے عراق کیخلاف سازشوں کا جال پھیلا دیا گیا لیکن عراقی عوام ان استعماری ہتھکنڈوں کو جانتے ہیں کہ بلوائیوں کی مذموم کارروائیوں کے پیچھے امریکی خواہشات ہیں۔ ان شاءاللہ عراقی عوام ان ان مذموم ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد امریکہ کو بڑی سرمایہ کاری کے بعد توقع تھی کہ عراق اس کے زیر اثر آ جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور عراق، ایران کے زیر اثر ہوگیا، حتیٰ کہ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ جب چند ماہ پہلے ٹرمپ عراق میں قائم امریکی چھاونی پر امریکی افواج سے ملاقات کیلئے گیا تو عراق کے وزیراعظم اور صدر نے نہ صرف امریکی صدر سے ملاقات نہیں کی بلکہ احتجاج کیا کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر وہ ملکی حدود میں داخل کیوں ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف امریکہ کو اتنا تکبر ہے کہ افغانستان میں ابھی چند دن پہلے ٹرمپ اپنے امریکی فوجیوں سے ملنے کیلئے گیا تو افغان صدر اشرف غنی خود ٹرمپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔
علامہ نیاز نقوی نے کہا ہے کہ عراق کا قصور اس ملک کی اکثریتی آبادی کا شیعہ ہونا بھی ہے۔ صدر اور وزیراعظم شیعہ رہے جبکہ صدام کی باقیات بھی نہیں چاہتیں کہ عراق میں سیاسی استحکام ہو۔ اسی طرح سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خواہش کیخلاف عراق ایران کے زیر اثر آ گیا، جس کا پچھتاوا ان اتحادی ممالک کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام علم دوست، مرجعیت اور رہبریت پر یقین رکھتے ہیں۔ آیت اللہ سیستانی کے بیانیہ کے بعد وزیراعظم عبدالمہدی نے استعفی دے دیا ہے، حالانکہ آیت اللہ سیستانی کا آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ہے کوئی حکومتی امور میں کردار نہیں، اخلاقی اور دینی حوالے سے آیت اللہ سید علی سیستانی کا اثرورسوخ موجود ہے لیکن ان کی کوئی حکومتی حیثیت نہیں، وہ صرف مرجع تقلید ہیں جبکہ ایران میں آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نہ صرف یہ کہ سربراہ مملکت ہیں بلکہ وہ ایک مرجع تقلید بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق کی سیاسی جماعتوں اتحاد نہ ہونا بھی سیاسی عدم استحکام کا باعث بنا ہے، کیونکہ اتحادی حکومت میں مختلف جماعتیں اور گروہ شامل ہیں جو اپنے اپنے منشور اور اپنے علاقے کی بات کرتے ہیں، اور ملکی وحدت اور ترقی ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہے، عراق میں بدامنی موجود ہیں۔ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ عراقی حکومت، عوام کے پانی اور بجلی جیسے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی لیکن وزیراعظم عبدالمہدی کے استعفی کے بعد بھی احتجاج کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بدامنی کے مقاصد صرف وزیراعظم کا استعفی اور حکومت کا ہٹانا نہیں بلکہ اس کے مقاصد ہیں کہ عراق کو بھی افغانستان، شام، لیبیا اور یمن بنا دیا جائے لیکن توقع ہے کہ عراقی عوام امریکی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

حوزہ/نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ عراق کا قصور اس ملک کی اکثریتی آبادی کا شیعہ ہونا بھی ہے۔ صدر اور وزیراعظم شیعہ رہے جبکہ صدام کی باقیات بھی نہیں چاہتیں کہ عراق میں سیاسی استحکام ہو۔
-
لا الہ الااللہ فقط کلمہ ہی نہیں، یہ ایک عہد ہے، علامہ سید حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ لا الہ الااللہ فقط کلمہ ہی نہیں، یہ ایک عہد ہے جس پر زندگی بھر مسلمان کو کاربند…
-
شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے،علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید…
-
امریکی صدرکا کشمیر کی حمایت یا بھارت کی مذمت تک نہ کرنا قابل مذمت، ایرانی صدر کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کرتے اور مدد کے لئے پر عزم ہیں۔تنازع کے حل کے…
-
انجیل کے ماننے والے مسیحی ٹرمپ کے مخالف ہیں،ویٹیکن میں سابق ایرانی سفیر
حوزہ/حجت الاسلام محمد مسجد جامعی ان سوالوں کے جواب میں کہ آیا انجیل کے ماننے والے مسیحیوں کا اعتراض ٹرمپ کے غیر اخلاقی کاموں کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو…
-
امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ،عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد غیرت اسلامی کا اظہار ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
-
آیت اللہ سیستانی نے اقوام متحدہ کے ایلچی کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا
حوزہ/ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز "جینین پلسخارٹ" نے مرجع تقلید سے ملاقات کی درخواست دی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔
-
مسلکی عسکری اتحاد نے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،پاکستانی فوج واپس بلائی جائے، علامہ سید نیاز نقوی
حوزہ/علا مہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی یمن تنازع کے تازہ واقعہ آرامکوآئیل ریفائنری پر وزارت خارجہ کا بیان وزیر اعظم کی عہدہ سنبھالنے کے بعد…
-
کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ…
-
کربلا کی یاد اسلام سے عشق کا تجدید عہد ہے، علامہ نیا ز نقوی
حوزہ/ علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا کہ کربلا کی یاد اسلام سے عشق اورقربانی کا تجدید عہد ہے۔من گھڑت عقائد کی ترویج اور کسی مسلک کی دل آزاری ہرگزجائز نہیں،…
-
ملی یکجتی کونسل کے وفد کی حرم امام رضا ع میں حاضری+ تصاویر
حوزہ/جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ وفدکے ہمراہ ایران کے دورہ پر ہیں وفد شہید قاسم سلیمانی کے خانوادہ سے اظہار تعزیت بھی کرے گا اور اہم تقریبات میں…
-
سعودی حکومت کی جانب سے 13 سالہ بچے کی سزائے موت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی ادارے سعودی عرب میں حقوق انسانی کی پامالیوں اور عوام پر جاری مظالم…
-
لاہور، جامعہ المنتظر میں یوم آزادی کی تقریب منعقد
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں وطن عزیز کے 73 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
-
کاظمی اور اس کے مشیر عراق پر امریکی تسلط چاہتے ہیں، حزب اللہ عراق
حوزہ/ عراقی حزب اللہ گروپ کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عراقی حکومت اور اس کے مشیروں کی سیاست امریکیوں کی سیاست کے مطابق ہے اور عراقی…
-
مشہد میں آیت اللہ رضا زادہ سے ملی یکجتی کونسل کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ ملاقات میں آیت اللہ رضا زادہ نے کہا کہ شیعہ سنی علماء کرام وحدت اسلامی کے فروغ سے عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
-
کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلوں پرعملدرآمد عالَم اسلام کی سربلندی کا باعث ہوگا، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلے او آئی سی کیلئے راہنماءاصول قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ…
-
عراق کے دارالافتاء کے ترجمان شیخ "عامر البیاتی":
عراق کو پر امن اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں تو مرجعیت کی پیروی کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کریں
حوزہ/ عراق کے دارالافتاء کے ترجمان شیخ "عامر البیاتی" نے عراق میں بدامنی کے مسئلے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملک اور خصوصاََ بغداد میں افراتفری اور بدامنی…
-
افکار شہید قائد(رح)کے منابع
چند سال قبل قائد انقلاب اسلامی سید علی خامنائی حفظ اللہ نے برسی امام خمینی کی مناسبت کے موقع پر امام خمینی کے افکار میں تحریف کے خطرہ سے آگاہ کیا تھا…
-
بغداد اور واشنگٹن کے مابین ہونے والے مذاکرات سے امریکہ کی عراق میں موجودگی واضح ہو جائے گی، الفتح اتحاد کا نمائندہ
حوزہ / عراقی الفتح اتحاد کے ترجمان فاضل جابر نے کہا ہے کہ : جون کے وسط میں امریکہ اور عراقی حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات سے عراق میں امریکی فوج کی…
-
قرآن کتاب ہدایت ، تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔…
-
لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے خلاف مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی
حوزہ/ لیبیا میں مشتعل مظاہرین مشرقی پارلیمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ عمارت کے کچھ حصے کو آگ لگا دی گئی۔
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا
حوزہ/کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند…
آپ کا تبصرہ