وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی ظالم و جابر حکومت شیخ زکزاکی اور انکے ساتھیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، کیونکہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور آزادانہ سیاست کی بات کرتے ہیں، مجاہد عالم دین شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کچھ عرصہ پہلے شیخ زکزاکی کے علاج کی غرض سے ان کی بھارت میں منتقلی کروائی مگر نائجیریا کی حکومت نے مودی سرکار کے ذریعے بزرگ عالم دین کے علاج میں رکاوٹیں پیدا کیں اور انہیں بغیر علاج کے واپس نائجیریا جیل جانا پڑا۔
علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ زکزاکی کو ان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا تاکہ ان کی مقبولیت کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زکزاکی پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے پر پاکستانی عوام میں سخت تشویش، شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، عوام انسانی بنیادوں پر مظلوم کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں، ان کے خاندان، ڈاکٹرز اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے اور عدالت کے دیئے گئے فیصلے پر ان کو رہائی دی جائے اور ظلم و ستم کرنیوالوں کا سخت مواخذہ کیا جائے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ معاشرے میں ظلم بڑھ جائے تو انسانیت دم توڑ دیتی ہے، کچھ ایسی ہی صورتحال نائیجیرین مسلم کمیونٹی کو درپیش ہے، شیخ زکزاکی کے 6 بیٹوں سمیت ایک ہزار سے زائد عورتوں، بچوں اور مردوں کا قتل عام، معصوم لوگوں کو زندہ جلانے، قبروں کو کھود کر مردوں کی بے حرمتی کرنے، گھروں کو جلا کر مسمار کرنے کیساتھ اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی زخمی حالت میں گرفتاری قابل مذمت اور عالمی اداروں کی بے ضمیری کا منہ چڑا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 2016ء میں اعلیٰ عدالت نے شیخ زکزاکی کی رہائی کا حکم بھی دیا، لیکن حکومت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا۔ شیخ زکزاکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مگر حکومت مکمل علاج کی سہولت دینے سے انکاری ہے، پچھلے چار ماہ سے ان کے خاندان، ڈاکٹروں اور وکیلوں تک کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جبکہ 5 دسمبر کو انہیں قادونا کی مرکزی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
![شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے،علامہ نیاز حسین نقوی شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے،علامہ نیاز حسین نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2019/07/31/4/832276.jpg)
حوزہ/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عراق میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ دار امریکہ ،سعودی اور صدام کی باقیات ہیں,علامہ نیاز نقوی
حوزہ/نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ عراق کا قصور اس ملک کی اکثریتی آبادی کا شیعہ ہونا بھی ہے۔ صدر اور وزیراعظم شیعہ رہے جبکہ صدام کی باقیات…
-
امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ،عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد غیرت اسلامی کا اظہار ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
-
جیل سے رہا ہونے کے بعد شیخ زکزاکی کا پہلا انٹرویو، کئی راز سے پردا اٹھایا
حوزہ/ نائجیریا کے سب سے زیادہ با اثر مذہبی رہنما شیخ ابراہیم ذک ذکی کا دعویٰ ہیکہ اگر انکے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے تو یقینی طور پر عوام اسلامی نظام…
-
اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کی بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے،…
-
آل سعود حرمین شریفین کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے ، معاملات عالمی کمیٹی کے سپرد کئے جائیں، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے حوثی قبائل کے مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے آل سعود ، حرمین…
-
شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں۔ کیونکہ وہ وحی الٰہی ، شریعت محمد ی کا منکر…
-
نائجیرین شیعہ طلباء کا شیخ زکزاکی کے حبس بے جا کے خلاف مظاہرہ
حوزہ / نائجیریا کی ریاست "تابارا" کے شیعہ طلباء نے شیخ ابراہیم زکزاکی کو عرصہ دراز سے حبس بے جا میں رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
-
قرآن کتاب ہدایت ، تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔…
-
نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے حق میں مظاہرہ،تصاویر
حوزہ /گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد نائیجیریا کے صوبہ کانو میں شیعوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا .
آپ کا تبصرہ