حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب الٰہی کے ہر لفظ کی تلاوت کے دس ثواب حاصل ہوں گے۔ قیامت کے دن قرآن مجید اپنی تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، کہ یہ بندہ مجھے اہمیت دیتا اور میری تلاوت کرتا تھا۔جامعتہ المنتظرمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی اہمیت ،اس کی تلاوت اور غور و فکر ہے۔ قرآن کے پڑھنے ،سننے اور اس پر عمل کرنے کا ثواب ہے ۔ قرآن کتاب کامل ہے جس کی 114 سورتوں میں سے 80 مکی اور باقی 34 مدنی ہیں۔ قرآن میں احکامات الٰہی، نماز ،روزہ، حج ،زکوةٰ، حج ،جہاد کا ذکر جبکہ عقائد ،اخلاقیات، کافروں، منافقین کے تذکرہ کے ساتھ ساتھ سابقہ انبیاءکے واقعات بھی موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت ااطہار نے بیان کردی ہے۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ خاتم الانبیاءحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث ثقلین میں واضح کیا کہ میں دو قیمتی چیزیں قرآن اور اہل بیت امت کے درمیان چھوڑ کر جارہا ہوں۔ دونوں سے تمسک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امت غفلت نہ کرے ،رسول اللہ کی شفاعت صرف قرآن اور اہل بیت دونوں سے تمسک رکھنے والوں کو ہی نصیب ہوگی، صرف قرآن کو مان کر اہل بیت کو چھوڑنے والے اور صرف اہل بیت کو مان کر قرآن کو چھوڑنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں ،چونکہ رسول اللہ نے دونوں سے تمسک کا حکم دیا ہے کسی ایک سے نہیں۔

حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب الٰہی کے ہر لفظ کی تلاوت کے دس ثواب حاصل ہوں گے۔
-
علامہ قاضی غلام مرتضیٰ نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف عالم…
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا علامہ نیاز حسین نقوی کو ٹیلی فون،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کی اپیل
حوزہ/مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صدروفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ…
-
اسلامی انقلاب کی حمایت واجب شرعی ہے،علامہ سید نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے…
-
ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا کہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے پاس اخراجات ختم ہو چکے ہیں۔حکومت خصوصی…
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس کا انعقاد/شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں منعقد ہوا.
-
امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ،عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد غیرت اسلامی کا اظہار ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
-
تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے والا منحرف ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کامل کتاب اور دستور حیات ہے، جس پر عمل کرنا لازم ہے۔ قرآن مجید میں سابقہ الہامی کتابوں زبور،تورات…
-
اشرف جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے ،اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اشرف آصف جلالی کی طرف سے دختر رسول ، خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے…
-
شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے،علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید…
-
کراچی دہشت گردی کے اصل محرکات، مقامی سہولت کار سامنے لائے جائیں، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت…
-
حدیث روز:
کم بولنے کے آثار اور برکتیں
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں کم بولنے کے آثار اور برکتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
عراق میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ دار امریکہ ،سعودی اور صدام کی باقیات ہیں,علامہ نیاز نقوی
حوزہ/نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ عراق کا قصور اس ملک کی اکثریتی آبادی کا شیعہ ہونا بھی ہے۔ صدر اور وزیراعظم شیعہ رہے جبکہ صدام کی باقیات…
-
اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کی بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے،…
-
دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوںگی۔ کرونا وائرس کے…
آپ کا تبصرہ