۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف عالم دین پرنسپل کلیہ اہل بیت چنیوٹ علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار ایسے متحرک علماءمیں ہوتا تھا، جنھوں نے اپنی عمر سے زیادہ دینی،فلاحی، تعلیمی اورقومی امور سرانجام دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف عالم دین پرنسپل کلیہ اہل بیت چنیوٹ علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار ایسے متحرک علماءمیں ہوتا تھا، جنھوں نے اپنی عمر سے زیادہ دینی،فلاحی، تعلیمی اورقومی امور سرانجام دیے۔ ایک بیان میں انہوں نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کو بھی اظہار تعزیت و تسلیت پیش کیا، کیونکہ مرحوم ان کی سرپرستی میں بہت سارے منصوبے چلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم علامہ قاضی غلام مرتضیٰ نے کلیہ اہل بیت، حفظ قرآن مجید کے لئے دارالحفاظ ،طالبات کا مدرسہ دانش گاہ بتول،ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن ، میڈیکل کے ادارے اور ہسپتالوںکے قیام میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ غلام مرتضی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ وفاق المدارس کے رہنماوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے سوگوار خاندان کے صبر جمیل اور ان کے بلندی درجات کی دعابھی کی ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم علامہ قاضی غلام مرتضیٰ وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور تحریک جعفریہ پنجاب کے صدر رہے۔

انہوں نے بحیثیت رکن متحدہ علما بورڈ پنجاب فرقہ وارانہ کتب پر پابندی لگانے میں اپنا کردار ادا کیا اور عملی زندگی میں غالی اور نصیری فتنے کے خلاف متحرک رہے اور واضح کیا کہ توحید کے خلاف بولنے والوں کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .