۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ پوری دنیا کرونا جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے اظہار یکجہتی کر رہی ہے ۔ ایران پر ایک عرصہ سے عائد اقتصادی پابندیوں کا برقرار رہنا نہایت سنگدلی اور سفاکیت کا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ پوری دنیا کرونا جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے اظہار یکجہتی کر رہی ہے ۔ ایران پر ایک عرصہ سے عائد اقتصادی پابندیوں کا برقرار رہنا نہایت سنگدلی اور سفاکیت کا ثبوت ہے۔  ایک طرف تو امریکی صدر ایران کو کرونا کے علاج کیلئے مدد کی پیشکش کرتا ہے اور دوسری طرف ایران کے اپنے ہی اساسوں پر عائد پابندی ختم نہ کر کے ایرانی عوام سے بد ترین دشمنی کرتا ہے ۔ او آئی سی اور عالمی برادری ایران کے اس معاشی محاصرے کو فی الفور ختم کرائے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ بیان لایق تحسین ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران کے ہمسائہ ہونے کے لحاظ سے ہماری حکومت دیگر اسلامی ممالک کو بھی ایران کی حمایت کیلئے قائل کرے تاکہ مظلوم ایرانی عوام کو علاج معالجہ اور بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اسے اقتصادی سہولتیں حاصل ہوں۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستان سمیت پوری دنیا سے اس مصیبت اور آفت کا خاتمہ ہو ۔ دنیا بھر کی عوام توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ ایثار اور تعاون اور انسانی اخوت و رواداری کا ثبوت دے ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .