کرونا وائرس
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنا
حوزہ؍مسلمان کی جان بچانا واجب کفائی ہے اور بیماروں کی خدمت اور دیکھ بھال بہترین اعمال صالحہ میں سے ہے۔
-
تندرستی ہزار نعمت ہے،مولانا ابن حسن املوی کی کرونا ویکسین لگوانے پر تاکید
حوزہ/ رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل اتر پردیش کا کہنا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوایں اور صحت بنایں،کورونا بھگایں۔
-
ہندوستان میں سنی شیعہ علماء کی عوام سے اپیل؛ کورونا وباء کے چلتے احتیاط سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے
حوزہ/ مبئی کے ممتاز عالم دین مولانا ظہیر عباس رضوی نے کہا کہ بلا شبہ ہر کسی کو احتیاط کرنیکی ضرورت ہے۔ دنیا نے اس وبا کی خطرناک شکل دیکھی ہے اور ہر کوئی اس سے ہوئے نقصانات سے واقف ہے، اسلئے یہی تجربہ احتیاط کی راہ دکھانے کیلئے کافی ہوگا۔
-
یمن میں ایرانی سفیر شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے
حوزہ/ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے لئے صنعا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کورونا وایرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے
-
ادارہ مقصد حسینی نے انسانی امداد کا ثبوت پیش کیا
حوزہ/ ادارہ مقصد حسینی ، کشمیری محلہ ، لکھنؤ کے صدر عالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں انسانی امداد کے حوالہ سے بتایا کہ ادارہ مقصد حسینی ، کورونا وبا کے آغاز سے ہی لوگوں کی امداد کررہا ہے ۔
-
سعودی حکومت نے کرونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو نو اگست سے چند شرائط کے عمرہ کی دی اجازت
حوزہ/ سعودی حکومت نے کچھ شرائط کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی جازت دے دی ہے۔ حج وعمرہ نیشنل کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کرونا ایام میں روضہ امام رضا (ع) کی جانب سے ضرورتمندوں کی مدد قابل تعریف اقدام، آیت اللہ علوی گرگانی
حوزہ/ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے کورونا وائرس کے ایّام میں آستان قدس رضوی کے اقدامات اور نادار و ضرورتمند افراد کی خدمت کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے متولی کی خاص توجہ او ر اس سلسلے میں ان کی ہدایات کی تعریف کی ہے۔
-
ایران کی جانب سے پاکستانی مسافر و زائرین کیلئے راحت، مشروط طور پر ملک میں آسکتے ہیں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے کورونا کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں اور زائرین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔
-
امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں
حوزہ/ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کو آج اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے اعلان کیا کہ صرف انہی مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جو مقامی شہری ہیں، یعنی سعود عرب میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
اسلام آباد میں علمائے پاکستان و مشائخ عظام کی کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم ترین نشست
حوزہ/ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام الناس کی جان اور صحت کی حفاظت مقاصد دین و شریعت میں سے ایک مقصد ہے۔ کورونا ایک وبائی مرض ہے، جس کی روک تھام اور علاج معالجہ کا اہتمام کرنا صرف شریعت کا تقاضا ہی نہیں بلکہ حکم ہے۔ ماہرین کورونا کی مستقل روک تھام کیلئے ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں۔
-
دنیا سے موذی مرض کے خاتمے کیلئے قم المقدسہ،ایران میں باب الحوایج (حضرت علی اصغرؑ) سے توسل اور علمی پروگرام
حوزہ/ پروگرام میں تمام لوگوں کو یکجہتی، اتحاد، میل، محبت، ایثار و استقامت اور مریضوں کی حمایت اور دلجوئی کرنے کی خاص طور پر تاکید کی گئی۔
-
روضہ امام علی رضا (ع) کا ملک ہندستان کو 300 آکسیجن جنریٹرز کا عطیہ
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے روضے کے ٹرسٹ آستانہ قدس رضوی کی جانب سے ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے امدادی سامان کی ایک کھیپ دہلی روانہ کر دی گئی ہے۔
-
ہندوستان میں امام ہادی کووڈ ہیلپ لائن کی انسانی خدمات پورے ملک میں جاری +تصاویر
علماء کے زیر اہتمام اس سلسلہ میں کووڈ مریضوں کے لئے انجام دیئے جانے والے خدمات کا سلسلہ مختلف صوبوں جیسے یوپی،مہاراشٹرا،گجرات، کرگل و کشمیر، مدھیہ پردیش،بنگال وغیرہ میں جاری و ساری ہیں۔
-
مسجد کوفہ کے امام جماعت انتقال کر گئے
حوزہ / مسجد کوفہ کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد الامیر حکیم کرونا کی بیماری میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے نجف اشرف میں ان کا انتقال ہو گیا۔
-
کثرت تلاوت قرآن مجید سے ٹہرا اموات کا قہر
حوزہ/ مختلف ممالک اور شہروں میں مقیم پھندیڑی سادات کے علمائے کرام نے تحریک تلاوت قرآن کریم اور دعاء خیر کا سلسلہ شروع کیا جسکی برکت سے اموات کا قہر ٹہرگیا۔
-
علی پور؛ امام خمینی کورونا اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہترین علاج
حوزہ/ کرناٹک کے علاقےعلی پور میں علمائے البلاغ اور انجمنِ جعفریہ کے زیرِ نگرانی امام خمینی کووڈ سنٹر کا قیام کچھ دنوں پہلے عمل میں آیا جہاں پر ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہیں اور بیماروں کی خدمت کو شرف سمجھتے ہوئے کر رہے ہیں۔
-
نائب مدیر و استاد حوزہ علمیہ حیدریہ خیرآباد:
شیعہ قوم کے علماء، دانشور و باشعور جوانوں کو طویل مدت وسیع و جامع منصوبہ بندی بنانے کی ضرورت، مولانا منہال رضا خیر آبادی
حوزہ/ میں اپنی شیعہ قوم کے علماء، دانشور اور باشعور جوانوں سے دس بستی گزارش کرتا ہوں کہ اٹھو اور ایک طویل مدت وسیع وجامع منصوبہ بندی کرو تاکہ اس وبا نے جو جانی، مالی نقصان دوسرے مقامات پر پہونچایا ہے جو ناگفتہ بہ حالات شہروں میں دیکھنے میں آرہے ہیں ان سے قوم وملت کو بچایا جا سکے ورنہ یاد رکھئے شہروں میں جو تباہی کا منظر ہماری نگاہوں نے دیکھا ہے اس سے بھیانک مناظر دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ یہاں نہ وہ علاج میسر ہے جو شہروں میں ہے اور نہ ہی ویسے ڈاکٹر۔ نہ علاج کے لئے ضروری وسائل۔
-
دنیا پرست حکومت،سماج کی موت
حوزہ/ اس سیکولر نظام میں اگر سرکاری اسپتال، سرکاری اسکول، اور اسی طرح دیگر سرکاری اور پرائیویٹ ادارےبھر پور ذمہ داریوں کو نبھاتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی کہ لوگ علاج کا پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہے ہوں۔ ملک کا وہ جینیس اور ٹیلینٹ دماغ جو پرائیویٹ اسکولوں میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے مزدوری کر رہا ہے۔ خصوصا اس ملک میں جہاں ملک کا بڑا حصہ غریبی میں زندگی گزار رہا ہے۔
-
اس سال کی عید دنیا کے مرحومین و مظلومین کے نام، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ کرونا مہاماری میں نوع بشریت کا کثیر تعداد میں رحلت کرنا اور فلسطین اور افغانستان میں ظالموں کا بے گناہ معصوم بچیوں اور لوگوں کے قتل عام نے دل کو دہلادیا ہے ہمارے یہاں رسم ہے گذشتگان کے پسماندگان کو پہلی عید پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
-
اور پھر عید آگئی
حوزہ/ جس زمانہ میں لباس سے زیادہ کفن کی خرید و فروخت ہو تو ایسے ماحول میں عید منانے کو دل کیسے چاہے گا؟ ہم نے مسلسل کئی مہینے سے جنازوں پر جنازے دیکھے، شہر کے شہر آگ میں جھلستے ہوئے دکھائی دیئے، یہاں تک کہ دم توڑتی ہوئی انسانیت کی باگ ڈور ان ظالم ہاتھوں میں نظر آئی جو بظاہر حقوق انسانی کے دعویدار تھے لیکن ان کا دور دور تک انسانیت سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔انسانیت کا خون پانی سے بھی سستا ہوچکا تھا اور جگہ جگہ لاشیں نظر آرہی تھیں اور ایسے ماحول میں ... پھر عید آگئی۔
-
انسان اور انسانیت
حوزہ/ دوسروں کو فائدہ پہنچانا دین کی روح اور ایمان کا تقاضہ ہے ایک دوسرے کی امداد سے ہی کاروانِ انسانیت مصروف سفر رہتا اور زندگی کا قدم آگے بڑھتا ہے اگرانسان انسان کے کام نہ آتا تو دنیا کب کی ویران و سُنسان بن چکی ہوتی۔
-
عید الفطر المبارک
حوزہ/ خوشی کے مواقع اور تاریخیں تو بہت سی ہیں لیکن ان ساری خوشیوں میں جیسی خوشی لوگ عید فطر کی مناتے ہیں کسی اور کی نہیں مناتے اورطجیسی تیاری عید فطر کی کرتے ہیں کسی اور کی نہیں کرتے۔
-
روز "فطر "کو عید کیوں قرار دیا گیا ؟ مولانا سید محمد زمان باقری
حوزہ/ ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنؤ و امام الجماعت مسجد شیعہ و امام باڑہ قلعہ رامپور۔ہند نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "جان کا بچانا کسی مصلحت سے عبادت کے انجام دینے سے بہتر ہے" امسال اپنے اپنے گھروں میں دو گانہ عید الفطر کی نماز ادا کریں اور حکومت ہند کا ہر ممکنہ تعاون کریں و اپنے شہر کی انتظامیہ اور ایڈمسٹیشن کا ساتھ دیں۔
-
یہود و نصارٰی کے ناپاک عزائم کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک و مُہلِک، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ دنیا بھر کے مسلمان جس وائرس کو سب سے زیادہ خطرناک و مُہلِک سمجھتے ہیں و یہود و نصارٰی کے ناپاک عزائم کا وائرس ہے جو انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ دین مبین اسلام پہ عمل پیرا ہونے والے مسلمان کیلئے زہرِ قاتل سے بدتر ہے، ہم فلسطین و افغانستان میں ہونے والی دہشگردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
-
کرونا کی آڑ میں عزاداری پر پابندی کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، چاہے جتنی بھی بھاری قیمت کیوں ادا نہ کرنی پڑے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی۔ فورتھ شیڈول، گرفتاریاں اور مقدمے عزاداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
-
فقہ جعفر یہ پر عمل کر نے والے اس سال احتیاطا فطرہ 225روپے فی کس نکالیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ پاکستان کے معروف عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فطرہ عید الفطر کی نماز سے پہلے ادا کر دیں تا کہ ضرورت مندلوگ اس سے فیضیاب ہوکر عید کی خوشیوں میں شر یک ہو سکے ۔
-
انسان اللہ کی افضل ترین مخلوق کرونا جیسی مہلک وبا میں ایک دوسرے سے غافل، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ یہ وقت یتیموں کی پرورش کے ساتھ یتیم ہونے سے بچانے کا ہے کہیں اسپتالوں کی طرح نہ ہوجائے کہ یتیم زیادہ ہوں جائیں اور یتیم خانہ کم پڑجائیں۔ اسی طرح سے وہ افراد جو علاقوں اور آبادیوں کے حاکم اور ذمہ داران ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ جب عوام نہ ہوگی تو حکومت کس پر کریں گے لہذا ہر فرد کا وظیفہ ہے کہ ان حالات میں جس سے جو ہوسکتا ہے ایک دوسرے کی مدد کرے ولو اطباء کی ہدایات پر عمل کرکے۔
-
دہلی؛ انسانی ہمدردی کیلئے کووڈ سینٹر میں تبدیل ہوئی مسجد
حوزہ/ دہلی میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے فی الحال مسجد میں آکسیجن کی سہولت دستیاب نہیں ہے لیکن امید ہے کہ جلد ہی سبھی بیڈز کو آکسیجن سلنڈر کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔