حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے۔ایک عورت ہوتے ہوئے،زخمی بدن کے ساتھ سخت اور مشکل حالات کے باوجود ولایت کا دفاع کیا۔مہاجرین و انصار کے گھر جا کر انہیں یاد دلاتی رہیں کہ کیا علی ؑ کے حق میں پیغمبر کے فرامین بھول گئے ہو؟ غدیر کو زیادہ دن تو نہیں گزرے ،کیا اتنی جلدی پیغمبر ِ اسلام کو بھول گئے ہو؟آپ نے ہر لحاظ سے صحابہ کرام کو امامت کے بارے رسول اکرم کے فرامین یاد دلائے۔اِس عظیم ہستی کی عظمت اِس حوالے سے بھی قابل ِ غور ہے کہ اسلام کیلئے جو خدمات ان کے والدبزرگوار ، ان کے شوہر ِ نامدار ،بیٹے اور بیٹیوں کی ہیں وہ کسی اور کی نہیں۔انقلاب اسلامی ایران کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم ، مراجع عظام اور ملت ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جنرل قاسم سلیمانی کا چہلم بھی منایا گیا۔ تہران میں سپاہ ِ پاسدارن کی طرف سے منعقدہ چہلم کی تقریب میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے شرکت کی۔اِس موقع پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ بھی پیش کیا گیا جس میں رسالت و امامت کے سلسلہ کے بعد ولایت ِ فقیہ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ولی فقیہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اطاعت کی تاکید کی گئی ہے۔کرونا وائرس سے بچاو کیلئے دعاء، توبہ و استغفار سے اور متاثرین کی صحت یابی کیلئے دعا کرنا چاہیے۔14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کا اسلامی ملک و معاشرہ میں منانا ہرگز درست نہیں۔ بالخصوص نامحرم لڑکے اور لڑکیوں کا اظہار ِ محبت ، فعل ِ حرام اور اخلاقی فساد کا موجب ہے۔اِس طرح کی خرافات سے اجتناب کرنا چاہیے۔جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ محرم و صفر کی طرح جمادی الثانی میں بی بی کی یاد میں منانی چاہیے کیونکہ ان جیسا کوئی مظلوم نہیں۔ آپ کی سب سے بڑی مظلومیت یہ ہے کہ 1500 سال بعد بھی اِن پر ہونے والے مظالم کے واقعات بیان نہیں ہوسکتے۔اگر کوئی جرات کر کے کوئی بات کر بھی لے تو اس کی سخت مخالفت اور مقدمات تک نوبت آجاتی ہے جیساکہ گذشتہ دنوں ایک خاتون کی اِس حوالے سے ہونے والی حق بات کے بعد ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ کے شہادت و ولادت کے ایام میں اِن کے خطبات کا ذکر بہت ضروری ہے جِن سے اِن کی شخصیت کے کئی پہلواجاگر ہوتے ہیں بالخصوص عبادت ، ایثار ، علم ، صبر اور امامت و ولایت کی حمایت و دفاع۔جنابِ سیدہ نے حضرت علی کا دفاع اپنے شوہر کی حیثیت سے نہیں بلکہ امام ِ وقت ، نمائندہ خدا اور ولی خدا کی حیثیت سے کیا۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضور کا فقط اِسی ہستی کیلئے یہ فرمان ہے " ابنتی فاطمہ سیدةالنساءالعالمین"میری بیٹی فاطمہ کائنات کی عورتوں کی سردار ہے۔ امام محمد باقر ، امام محمد جعفر صاد ق اور امام زمانہ نے اِ س بی بی کو اپنے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا۔قرآن نے پیغمبر اکرم کو اسوہ حسنہ قرار دیا تھا اِسی طرح اِن معصوم آئمہ نے بھی آپ کو اسوہ حسنہ کہا ہے۔آپ کے فضائل و مناقب بہت زیادہ ہیں جن میں سے سورہ الکوثر کا مصداق ہونا بہت بڑی فضیلت ہے۔ پیغمبر اکرم کے بیٹے عبداللہ کی رحلت کے بعد دشمن آپ کو ابتر کا طعنہ دیتے تھے۔ یعنی جس کی نسل ختم ہو چکی ہو۔عمر وبن عاص کا والد عاص بن وائل اکثر اِسی لفظ ابتر کے ذریعہ آپ کی شان میں گستاخی کرتا تھا تو آپ پر سورہ کوثر نازل ہوئی۔

حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے۔ایک عورت ہوتے ہوئے،زخمی بدن کے ساتھ سخت اور مشکل حالات کے باوجود ولایت کا دفاع کیا۔
-
امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ،عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد غیرت اسلامی کا اظہار ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
-
ایران میں جاری الیکشن اس ملک کے جمہوری ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے علی مسجد ماڈل ٹائون میں خطبہ جمعہ میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے ایامِ ولادت کی مناسبت سے آغاز ِ…
-
:
ویلنٹائن ڈے جوانوں کو گمراہ کرنے کا مغربی ہتھکنڈا ہے،امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کو جوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مغربی…
-
امریکی دہشتگردی کے خلاف جامعۃ المنتظرمیں احتجاج
حوزہ/عراق میں امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹائون میں نماز جمعہ میں علامہ محمد افضل حیدری صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا اور…
-
امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو سازش کے تحت کمزور کررہاہے،علامہ سیدساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو ایک سازش کے تحت کمزور کرتا چلا جا رہا ہے۔
-
جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ''ساتویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس'' منعقد+تصاویر
حوزہ/جماعت اہل حرم کے سربراہ اور خاتون جنت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مفتی گلزار احمد نعیمی نے صدارتی خطاب میںکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا…
-
ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا کہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے پاس اخراجات ختم ہو چکے ہیں۔حکومت خصوصی…
-
آیت اللہ امینی کی مختصر حالات زندگی
حوزہ/آپ کے تبلیغی اور علمی کارناموں کی فہرست طویل ہے آپ ہمیشہ ملک کے مختلف علاقوں میں تبلیغ کیلئے جاتے تھے ۔اس کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سیمیناروں میں…
-
لاہور میں مردہ باد امریکہ ریلی، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
حوزہ/ جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیاء کے سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کیخلاف لاہور کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تمام شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ…
-
لندن کی جامع مسجد میں مؤذن پر چاقو سے حملہ
حوزہ/نسل پرستانہ حملے میں لندن کی جامع مسجد میں مؤذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔
-
فاطمہ زہراؑ، شیعہ سنی مسلکی تفریق سے بالا تر امتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت ، اعلی عدلیہ اور قوم کے تمام سنجیدہ طبقات کو…
-
الیکشن میں حصہ لینا شرعی ، قومی اور انقلابی فریضہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات دشمنوں کے بہت سے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے.
-
لاہور میں اتحاد امت فورم کی امریکہ مردہ باد ریلی |شہید قاسم سلیمانی عالم اسلام کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے
حوزہ/اتحاد امت فورم کے زیراہتمام لاہور میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصل خانہ تک امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
نگرم آندھرا پردیش میں دینی ادارہ کے قیام کے لئے تقریبِ سنگِ بنیاد
حوزہ/ نگرم اور اطرافِ نگرم کے لئے علمی، سماجی اور دینی خدمات کی انجام دہی کے لئے مستقل ایک عمارت کی اشد ضروت کا احساس ہوا تو ٹرسٹ کے اعضاء اور دیگر مقامی…
-
صورتحال پریشان کن نہیں، کرونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، مجتبی ذوالنور
حوزہ/ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے نے دارالحکومت تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کرونا" نامی وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ انہوں نے…
-
اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے،آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، واجبات کی ادائیگی اور محرّمات سے بچنے کا نام صراطِ مستقیم ہے۔ یہ اللہ اور اس کے…
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس کا انعقاد/شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں منعقد ہوا.
-
جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات/کرونا وائرس کا المصطفی کے چینی طلباء سے کوئی تعلق نہیں
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے آفس میں جامعہ المنتظر پاکستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید حافظ ریاض نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کی…
-
پاکستانی عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/ علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص…
-
بیٹیوں کو ایسی تربیت دیں کہ وہ خاندان اور گھر کو سنبھالنے والی بن جائیں، مولانا سید تطہیر حسین زیدی
حوزہ/ بیٹی کو ڈاکٹر، انجینئر یا کچھ بھی بنائیں، مگر اسے تربیت ضرور دیں۔
-
ایران کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ پوری دنیا کرونا جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے اظہار یکجہتی…
-
قرآن و سنت سے ہٹ کر دین کی تشریح کرنے والوں کی اصلاح ضروری، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آخری دین ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک…
-
کرونا سے مقابلے کے سلسلے میں ہر قسم کی خدمت کیلئے تیار ہیں،آیت اللہ اعرافی
حوزہ / حوزہ علمیہ، حوزوی ادارے، طلاب، اساتذہ اور جوان فضلاء شہر قم اور پورے ملک میں کرونا، سیلاب اور زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلے کے…
-
خاتم الانبیاء کی اولاد فاطمہ ؑ سے چلی ابتر کا طعنہ دینے والوں کا آج نام و نشان تک نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ مکتب اہل بیت کے نزدیک فقط حضرت فاطمہ ہی حضورکی اکلوتی بیٹی ہیں،دیگرآپ کی بیٹیاں نہ تھیں۔جب مروان نے حضور کو ” ابتر“ کا طعنہ دیا توسورہ مبارکہ کوثر…
-
اسلام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی بے لوث قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مسلمانان عالم کو آپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے آج بھی اسلام کے زریں اصولوں اور نظام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا تاکہ کاروان حیات کو…
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کورونا وائرس روک تهام میں طبی عملہ کی خدمات پر شکریہ
حوزه/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ سے ملاقات میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی معاشرے میں خدمات…
-
کابل میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ وارادت ہے ، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ کابل میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ وارادت ہے۔
-
حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20۔ نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن…
-
اسلام آباد میں انقلاب اسلامی اور یاد شھداء کے موضوع پر سیمینار/انقلاب اسلامی ایران دور حاضر کا معجزہ ہے، مقریرین
حوزہ/جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں انقلاب اسلامی اور یاد شھداء کے موضوع پر عظیم الشان سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور…
-
سندھ میں حضرت زہرا (س) کی شان میں گستاخی کے خلاف احجتاجی ریلی+تصاویر
حوزہ/سندھ پاکستان میں پریس کلب کے سامنے کڑی دھوپ کے باوجود سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ صدیقہ معصومہ ام ابیہا مادر سادات ام الآئمہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ…
آپ کا تبصرہ