۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید ساجد علی نقوی

حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو ایک سازش کے تحت کمزور کرتا چلا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو ایک سازش کے تحت کمزور کرتا چلا جا رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی اس کے شیطانی حربے ہیں، ایک طرف فیٹف کی تلوار، دوسری جانب آئی ایم ایف کی یلغار، ہر معاملے پر پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔ قرآن پاک کا فیصلہ ہے کہ ”بے شک شیطان اپنے (وسوسہ پذیر) دوستوں کو القا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہارے ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں“۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں استعمار اور شیطانی قوتوں سے خبردار رہنا ہو گا، استعمار صرف شیطانی قوتوں اور منحوس مثلث کا دوست ہے اس سے کسی خیر کی توقع نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس، جون تک مہلت اور اس کی نئی ہدایات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے سورة الانعام کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں واضح ارشاد ہے کہ ”بے شک شیطان اپنے (وسوسہ پذیر) دوستوں کو القا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہارے ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں“۔ ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی اس استعمار کے شیطانی حربے ہیں تاکہ ترقی کرنیوالے ممالک یا جو حربی لحاظ سے مضبوط ممالک ہیں انہیں کسی نہ کسی سازش کے ذریعے کھوکھلا یا کمزور کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دہشتگردی کا پرچار کرنیوالے امریکہ کو کیوں بھارت اور اسرئیل کی مکاری، عیاری، ظلم اور ریاستی دہشت گردی نظر نہیں آتے، خود امریکی اداروں نے انڈیا اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا پردہ چاک کیا ہے مگر چونکہ یہ دونوں ممالک منحوس مثلث میں شامل ہیں، اس لئے انہیں مزید شہ دی جارہی ہے جبکہ ان قوتوں کے مخالف مسلم ریاستوں کے خلاف شکنجہ کسنے کے لئے حیلے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔

انہوں نے قرآن پاک کا مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جیسے استعمار سے انسانیت کو خبردار کرتے ہوئے قرآن پاک واضح رہنمائی کرتا ہے کہ ”ایسی قوتیں قوموں کی عزت و آبرو روند دیتی ہیں، ان قوموں کو رسوا کر دیا جاتا ہے“۔ پاکستان اور امہ کو اس استعماریت سے خبردار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکوں سے تعلقات کے بگاڑ نہیں استوار کے حامی ہیں البتہ ہم متوجہ کر رہے ہیں کہ ان استعماری پالیسیوں سے حکمران خبردار رہیں اور اپنے اور امہ کے مفاد کو مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کچھ عرصہ پہلے اسی امریکہ کے حوالے سے خوش فہمیاں اور توقعات وابستہ کی گئیں اور آرزوئیں استوار کرنے کی کوشش کی گئی مگر استعمار صرف اپنے شیطانی اور منحوس مثلث کا ہی دوست ہے اس سے کسی خیر کی توقع نہ کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .