۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ مادر وطن پاکستان کی بات کر نے والے حکمران اور ان کے کا سہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کر دیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا بلکہ اس ملک کا آدھے سے زیا دہ قرضہ بھی اتر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھٹ جائے گی اور لوگوں کو ایک کپ چائے بھی نہیں چھوڑنا پڑے گی کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے بھو نپویہ قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کر نے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کر نا ہوگا موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .