حکومت پاکستان
-
شام میں پھنسے پاکستانی مشکلات کا شکار؛ کیا معلوم شاید یہ ہمارا آخری سلام ہو/ سنیں زائرین کا آنکھوں دیکھا حال
حوزہ/دمشق میں موجود زائرین کے مطابق، اتوار کو حکومت کے خاتمے کے بعد سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق، اس وقت شام میں 300 سے زائد زائرین موجود ہیں۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
حکومت کا صوبائیت و قومیت کی بنیاد پر تعصبانہ رویہ آئین پاکستان اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشتون قوم کے خلاف حکومت کی متعصبانہ اور ظالمانہ کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے، بلکہ ان کے وجود، عزت اور ثقافتی ورثے پر براہِ راست حملہ بھی ہے۔
-
پارا چنار واقعہ تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے پارا چنار واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
پارا چنار مسئلے پر وفاقی حکومت اور علی امین گنڈاپور جوابدہ ہیں
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پارا چنار مسئلے پر وفاقی حکومت اور علی امین گنڈاپور جوابدہ ہیں، کہا ہے کہ پارا چنار میں جاری جنگ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہے۔
-
”پارا چنار کے معروضی حالات اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان سے آنلائن ویبینار؛
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو فوراً مستعفی ہونا چاہیے، مقررین
حوزہ/ وائس آف نیشن کے زیرِ اہتمام "پارا چنار کے معروضی حالات اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک آنلائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی، نامور تجزیہ نگار قیصر عباس خان اور پارا چنار کے نامور عالم دین مولانا ساجد حسین طوری صاحب نے خطاب کیا۔
-
امام جمعہ کارگل ہندوستان:
حکومتِ پاکستان شیعہ مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے
حوزہ/مرکزی امام جمعہ کرگل نے پارا چنار میں جاری شیعہ نسل کشی اور گزشتہ دونوں پارا چنار سے پشاور سفر کرنے والے 100 سے زائد شیعہ مسافروں کے قتلِ عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
پارہ چنار: تکفیریوں کے حملے میں 20 شیعہ مومنین شہید، 32 زخمی
حوزہ/ پارہ چنار کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار میں تکفیریوں کے حملے میں 20 شیعہ مومنین شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔ شہداء میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
-
شیعہ علماء کا حکومت پاکستان سے آئینی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ؛
پاکستان میں عزاداری جلوسوں پر مقدمات: آئین کی خلاف ورزی اور شیعہ حقوق پر قدغن
حوزہ/ جامعہ مرتضیٰ مطہری کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جلوس مشی کو بنیاد بنا کر عزاداروں کے نام شیڈیول فور میں شامل کئے گئے ہیں، جو کہ حکومت اور بیوروکریسی کیجانب سے قوانین کا غلط استعمال ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان: حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے محب وطن شہریوں پر ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنا شرمناک اقدام
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے اپنے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے محب وطن باسیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنا شرمناک عمل ہے۔
-
پاراچنار: باری باری سب کی باری
حوزہ/ پچھلے تین سالوں میں درجنوں وارداتیں ہوئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹارگٹ شیعہ افراد بنے ہیں۔ نہ صرف شیعہ، بلکہ اہل سنت کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی ایک فرد کو بھی سزا نہیں ملی۔
-
کرم یکجہتی کمیٹی کے تحت 20 ویں روز بھی علامتی دھرنا؛ مسائل کے حل تک یہ احتجاج جاری رہے گا، مقررین
حوزہ/کرم یکجہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام 20 ویں روز بھی علامتی دھرنا جاری رہا، دھرنے سے کرم عمائدین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
-
زیارات کیلئے حج کی طرز پر منظم نظام کی ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ ایسے نظام کی عدم موجودگی ہے، جس کے باعث زائرین کو ویزہ کے حصول، سفر کے دوران، اور سرحدوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل میں سرحدی اہلکاروں کا نامناسب رویہ، کاروان سالاروں کی بے ضابطگیاں، اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے زائرین کو لوٹنے کی کوششیں شامل ہیں۔
-
مولانا کلب جواد نقوی نے پاکستان کے پاراچنار میں شیعوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
حوزہ/ ۲ اگست کو نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں ہوگا احتجاج،دہلی میں پاکستانی سفارت خانے پر بھی احتجاج کا انتباہ
-
پاکستان کے پارا چنار میں قتل و غارتگری کا خونیں سلسلہ فوراً بند ہونا چاہئے: آل انڈیا شیعہ سماج
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ سماج حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ یہ سب ناحق خون خرابہ،قتل و غارتگری اور دہشت گردی کا خونیں سلسلہ بند ہو چاہئیے ۔اور شیعوں کی حفاظت و سالمیت کے لئے مکمل تحفظ فراہم ہونا چاہیئے۔
-
خالصہ سرکار کے نام پر حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، آغا علی رضوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے کیلئے ماحول فراہم کیا جارہا ہے، ماحول بناکر زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے مگر ہم حکومت کی نیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔
-
ہم مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں: مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
حوزہ/ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے حکومت پاکستان سے کہا کہ ہم مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں، مستحق طلباء کے لئے اسکالرشپس اور طلباء کی فیسوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد:
عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ”حمایت مظلومین کانفرنس“ سے شیعہ سنی علمائے کرام نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج غزہ نے دنیا تشیع اور اہلسنت کو متحد کر دیا ہے، کہا کہ عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس؛
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر وبحالی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے
حوزہ/ بقیع کا قبرستان سب سے پہلا قبرستان ہے جو رسول ص اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا تھا اور یہ قبرستان اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔
-
فاطمیہ ایجوکیشنل مظفرآباد کے تحت بعثتِ نبوی کے موقع پر اعمال و دعا کی تقریب کا انعقاد
حوزہ/ عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے، جس دن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم رسالت پر مبعوث ہوئے، اس دن دین اسلام کا باقاعدہ آغاز ہوا، یہ واقعہ 27 رجب المرجب ہجرت سے 13 سال قبل پیش آیا۔ اس پر مسرت موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان کی طرف سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
پاکستان میں انتخابات؛ عوام کو اپنے دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین موڑ پر ہے۔ ہم اب بحرانوں کی دلدل میں دھس چکے ہیں۔ ان حالات کے ذمہ دار وہ ہیں جو ہم پر مسلط رہیں۔ وہ خود مالدار ہو گئے عوام غریب ہوئے، وہ امیر ہوئے۔ ان کے کارخانے چلتے رہے ملک کا کارخانہ بند ہو گیا۔ اب عوام کو اپنے دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی پاک ایران اشتعال انگیز سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار؛
خطہ اور عالم اسلام جن چیلنجز سے نبرد آزما ہے، ایسے مراحل میں کشیدگی سے دشمن قوتیں اور استعمار فائدہ اٹھائےگا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: دونوں ہمسائیہ ممالک تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں ،تحمل کا مظاہرہ کریں گے
-
امن قائم ہوا نہ تو ملک کی شاہراہوں پر دھرنا دیں گے،اہل پارہ چنار کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پاراچنار میں امن و امان قائم کرنے میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے۔
-
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے قائدین کی اہم پریس کانفرنس؛
جی بی کو آج تک اس کی خصوصی حیثیت کے مطابق نہیں دیکھا گیا، مقررین
حوزہ/ گلگت میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان جی بی کے صوبائی قائدین شیخ میرزا علی، شیخ شرافت حسین ولایتی، شیخ منیر حسین منوری و دیگر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بنیادیں ہل چکی ہیں، دنیا کا نقشہ بدلنے والا ہے۔
-
عوام کی جان و مال کے محافظ پارہ چنار سے پشاور روڈ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ہنگو بائی پاس پر پارہ چنار کی مسافر بس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں پر تسلسل کے ساتھ حملے سیکورٹی فورسز کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں، حکومت آج تک ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کر سکی، پارہ چنار کی سنگین صورتحال علاقے کی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے۔
-
اس وقت پورا گلگت بلتستان حقوق کے لیے سڑکوں پہ ہے اور ایسے میں دہشتگردی عوام کے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی دشمنوں کی کوشش ہے، آغا علی رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ چلاس میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ گلگت بلتستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ بار بار کی توجہ کے باوجود سکیورٹی سے غفلت قابل مذمت عمل ہے۔
-
قم المقدسہ میں بین الاقوامی سِمِینار "شہدائے پاراچنار و غزہ" سے مقررین کا خطاب؛
پارہ چنار اور غزہ کا مسئلہ، زمینی نہیں بلکہ انسانی اقدار و دینی غیرت کا مسئلہ ہے
حوزہ/ قم المقدس ایران میں شہدائے پاراچنار و فلسطین کی مناسبت سے ہونے والے سِمِینار میں مقررین نے حاضرین کو جہاد تبیین کی طرف دعوت دی۔ سِمِینار کا اہتمام پاکستانی علمائے کرام اور طلباء کی طرف سے کیا گیا تھا، سِمِینار میں حاضرین کا موقف تھا کہ پارہ چنار اور غزہ کا مسئلہ زمینی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی اقدار، دینی غیرت، اصول پرستی اور انسانی شرافت و غیرت کا مسئلہ ہے۔
-
حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم ۱۱ لاکھ غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ
حوزہ/ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایک لاکھ 98 ہزار 554 افغانستان جاچکے ہیں۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر سے اب تک 66 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان واپس گئے ہیں۔
-
پاکستان میں شیعہ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت اور نہایت شرمناک: مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ پاکستان میں ایک مفروضہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘کا ٹریلر آیا ہے جو ۲۴؍نومبر سے اردو فلکس پر نشر ہونے والا ہے جسکے خلاف شیعہ فرقہ کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ اس میں محرم میں عزاداری کے جلوسوں و سبیلوں اور شیعہ مذہبی مقدسات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
صیہونی حکومت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
حوزہ/ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔