۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
علامہ سید علی رضوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے کیلئے ماحول فراہم کیا جارہا ہے، ماحول بناکر زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے مگر ہم حکومت کی نیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے بلتستان کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی نظریں بلتستان کے خوبصورت مقامات پر لگی ہیں۔ ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت باز رہے اور عوام کے صبر کا مذید امتحان نہ لے۔

انہوں نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نت نئے حربے استعمال کرکے ہماری زمینیں ہتھیانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ نئی فورس کو یہاں لانے کا مقصد، عوام کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا ہے، مگر ہم کٹیں گے مریں گے، لیکن اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

آغا سید علی رضوی نے مزید کہا کہ چودہ محرم کے بعد عوام کو جمع کریں گے ان سے مشاورت کرکے زمینوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے۔ ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف صف آراء ہونا ہی درس کربلا ہے۔ ہم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .