۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
شیخ حسن جعفری

حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو نے جی بی اسمبلی کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں بلتستان کو یکسر نظر انداز کردیا گیا؛ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی، لہٰذا عوامی نمائندے اسمبلی میں احتجاج کریں، اسمبلی کا بائیکاٹ کریں اور بجٹ کو منظور ہونے نہ دیں، یہ آپ کی زمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے جی بی اسمبلی کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں بلتستان کو یکسر نظر انداز کردیا گیا؛ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی، لہٰذا عوامی نمائندے اسمبلی میں احتجاج کریں، اسمبلی کا بائیکاٹ کریں اور بجٹ کو منظور ہونے نہ دیں، یہ آپ کی زمہ داری ہے۔

انہوں نے بلتستان کے داخلی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقامی آفیسران کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ امن قائم رکھنے والے پولیس آفیسر کی توہین کی ہے۔ حساس اداروں کو امن قائم رکھنے کا عمل پسند نہیں آیا۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم شہدا کے وارث ہیں، سب سے زیادہ حب الوطن ہم ہیں۔ قیام پاکستان میں ہمارا خون شامل ہے، لہذا ہماری نیتوں پر شک نہ کیا جائے، مطالبہ کیا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، یہاں بے چینی نہ پھیلائی جائے اور ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کہا کہ محرم الحرام کو اس کے تقاضوں کے مطابق منایا جائے اور ہمیں عاشورا کو اس کی روح کے مطابق منانا ہوگا۔ محرم الحرام میں عزادار اسلامی تعلیمات کا پرچار کریں اور علمائے کرام اسلام کی تبلیغ پر توجہ دیں۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں علمائے کرام و ذاکرین اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات کا زیادہ سے زیادہ پرچار کریں اور متنازعہ موضوعات پر گفتگو کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے عاشورا کے تقاضے کو پورا کریں۔

امام جمعہ سکردو نے وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مخصوص ٹولے خطے کے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں، یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم آپس میں بھائی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .