۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شیخ حسن جعفری

حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو نے حالیہ دنوں یونیورسٹی آف بلتستان میں ہونے والے ڈاگ شو پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والے ڈاگ شو کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والے ڈاگ شو کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلتستان کی اقدار اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہونی چاہییں نہ کہ یورپی و مغربی کلچر کے مطابق۔ اگر جانوروں سے متعلق آگاہی کا دن منعقد کرنا تھا تو مویشیوں میں سب سے زیادہ یہاں پائے جانے والے جانوروں سے متعلق پروگرام کیوں ترتیب نہیں دیا گیا۔ یہاں گھروں میں موجود جانوروں میں کتا نہ ہونے کے برابر ہے۔ کہیں ایسے دن منا کر ہماری توجہ دیگر چیزوں سے ہٹانے کی کوشش تو نہیں کی جارہی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں گرین ٹوریزم کے نام پر قبضے ہورہے ہیں اور بلتستان یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کا بھی انتخاب ہونا ہے ان امور سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صدر پاکستان تک اس پیغام کو ان کی پارٹی کے کارکنان اور گورنر کے توسط سے پہنچاتے ہیں کہ یونیورسٹی آف بلتستان کے وی سی کا انتخاب شفاف اور میرٹ کے بنیاد پر ہو۔ ایسے ناپسندیدہ شخص کے بارے میں سینیٹ میں راجہ ناصر جعفری کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور ان کے اس مؤقف کی حمایت بھی کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .