۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تجلیلی کانفرنس بیاد محسن ملت

حوزہ/ کانفرنس کے میزبان نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری تھے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مہمان خصوصی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "تجلیلی کانفرنس“ جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا سکردو پاکستان میں منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین سمیت دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

معروف عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری، محقق دانشور ادیب محمد حسن حسرت، ڈاکٹر شریف، شیخ جواد حافظی اور تہذیب الحسن نے مقالے پیش کئے اور شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محسن ملت کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیح محسن نجفی مرحوم عظیم مفکر اسلام تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دینی و دنیوی علوم کے فروغ کیلئے وقف کردی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ شیخ محسن نجفی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مرحوم کے فرزند ارجمند شیخ انور سے امید ہے کہ وہ اپنے بابا کے مشن پر چلیں گے اور مشن کو فعال طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح لوگ شیخ محسن نجفی مرحوم کے اوپر اعتماد کرتے تھے اسی طرح ان کے فرزند کے اوپر بھی اعتماد کرتے ہیں۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے نیز تجلیلی کانفرنس سے خطاب میں محسن ملت کی علمی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شیخ محسن نجفی مرحوم کی وفات سے قوم ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی، ان کے خلا کو پر نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے شیخ محسن علی نجفی کی اہم ترین خصوصیات اور خدمات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا۔

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .