حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء امامیہ پاکستان کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں مبلغین امامیہ کا مرکزی اجتماع بعنوان غدیر عاشورا کانفرنس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 700سے زائد آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے علاؤہ اسلام آباد کے مختلف علمی مراکز کے سربراہان و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس سے چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ ادارہ الباقر و مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی، جامعہ الکوثر و اہل بیت کے مہتمم علامہ انور علی نجفی، ایم ڈبلیو ایم کی شورای عالی کے رکن و مجلس علماء مکتب اہل بیت کے نائب صدر علامہ اقبال حسین بہشتی، ادارہ الباقر کے تعلیمی شعبہ قم المقدس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمين فدا علی حلیمی، ادارہ الباقر کے شعبہ تربیت کے مدیر حجت الاسلام والمسلمين جاوید حسین شیرازی، حجت الاسلام محسن عباس مقپون، مولانا علی اکبر کاظمی و دیگر نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غدیر و عاشورا کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔
یاد رہے مجلس علماء امامیہ پاکستان بین الاقوامی ادارہ الباقر کا ذیلی شعبہ تبلیغات ہے۔ اس تبلیغاتی ادارے کے ساتھ صوبہ پنجاب کے 24 اضلاع سے سینکڑوں آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین امامیہ مربوط ہیں۔ ادارہ ہر از گاہ اراکین مجلس علماء امامیہ کے لئے فکری تربیتی و علمی ورکشاپس، سمینار اور کانفرنسیں منعقد کرتا رہتا ہے۔