عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس
-
امت اسلامیہ غدیر کو قبول کرتی تو واقعہ عاشورا رونما نہ ہوتا، مقررین
حوزہ/ غدیر اور عاشورا (اسباب، اہداف اور تقاضے) کے عنوان سے جامعۃ النجف سکردو میں ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا، جس سے شیخ یعسوبی، شیخ سجاد مفتی اور شیخ فدا حسین عابدی نے خطاب کیا۔
-
غدیر و عاشورا کانفرنس:
مبلغین کو غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کرنا چاہیئے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزہ/ مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبلغین غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کریں۔ معاشرے کی فکری اور عملی مشکلات کا حل اسی فکر و جذبے میں ہے۔
-
سینیٹر علامہ راج ناصر عباس جعفری:
غدیری فکر اور پیغام کی حفاظت تمام عاشقان ولایت و امامت کا فریضہ ہے
حوزہ/ غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے۔
-
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ پاکستان کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں مبلغین امامیہ کا مرکزی اجتماع بعنوان غدیر عاشورا کانفرنس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 700سے زائد آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے علاؤہ اسلام آباد کے مختلف علمی مراکز کے سربراہان و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
-
مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے تحت کوٹ ادو میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد:
نظریہِ امامت و ولایت کا اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء کیلئے عاشورا برپا ہوا، مقررین
حوزہ/ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے تحت کوٹ ادو پنجاب پاکستان میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
مجلس علمائے امامیہ کے زیر اہتمام گجرات پاکستان میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس:
دین کی تبلیغ؛ مبلغین کی خطیر زمہ داریوں میں سے ایک ہے، مقررین
حوزه/مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین دین کے سالانہ سلسلہ وار علمی و فکری اجتماعات بعنوان "عظمت غدیر و عاشورا“ کانفرنسوں کے سلسلے کی اس سال کی دوسری کانفرنس کا انعقاد امام بارگاہ قصر شبیر مدینہ سیداں گجرات میں ہوا۔ کانفرنس میں اپر پنجاب کے مختلف اضلاع سے متعدد مبلغین امامیہ و آئمہ مساجد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔