۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مبلغین امامیہ کے مرکزی اجتماع بعنوان غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے، غدیر کو بھلانے کی وجہ سے کربلا جیسا واقعہ پیش آیا تھا، لہٰذا ہمیں ہر صورت پیغام غدیر کو فروغ دینا ہوگا۔

غدیری فکر اور پیغام کی حفاظت تمام عاشقان ولایت و امامت کا فریضہ ہے

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات "مجلسِ علماء امامیہ" کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر منعقدہ مرکزی اجتماع بعنوان غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کربلا شناسی تمام مبلغین کرام کے لیے اشد ضروری ہے، واقعہ کربلا میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔

پنجاب بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت اور مبلغین امامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کربلا کے شہداء کی پاکیزہ سیرت و کردار میں تمام باغیرت اور بابصیرت کلمہ گو کے لیے درس پوشیدہ ہے۔

یاد رہے کہ مجلسِ علماء امامیہ پاکستان بین الاقوامی ادارہ الباقر کا شعبہ تبلیغات ہے جو مبلغین امامیہ کی استعداد افزائی اور باہمی ارتباط و انسجام کے لیے کام کر رہا ہے۔

مجلس علماء سال بھر ضلعی، علاقائی اور مرکزی سطح پر مبلغین امامیہ کے لیے فکری علمی و تربیتی پروگرام منعقد کرتہ ہے جس سے سینکڑوں مبلغین و آئمہ جمعہ والجماعت استفادہ کرتے ہیں۔

غدیری فکر اور پیغام کی حفاظت تمام عاشقان ولایت و امامت کا فریضہ ہے

غدیری فکر اور پیغام کی حفاظت تمام عاشقان ولایت و امامت کا فریضہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .