۲۴ تیر ۱۴۰۳ |۷ محرم ۱۴۴۶ | Jul 14, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے خوشیوں بھرے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے خوشیوں بھرے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے۔ تمام صاحبانِ استطاعت پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں شہداء کے خاندانوں اور اپنے نادار عزیز و اقرباء کو ضرور شامل رکھیں، بالخصوص مظلومین کی نصرت و کامرانی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دعا گو ہوں خداوند متعال پوری قوم کو اپنے پیارے وطن کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ترقی واستحکام عطا فرمانے سمیت حقیقی معنوں میں عادل حکمران بھی نصیب فرمائے جو اس ملک کی خوشحالی کا باعث بنیں۔آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .