۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
گرفتاری

حوزہ/ عید الضحیٰ پر کھالیں جمع کرنیوالے کالعدم تکفیری جماعتوں کے 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تکفیری تنظیموں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، کاروائیوں کے نتیجے میں 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان؛ کالعدم تنظیموں کے متعدد اراکین گرفتار

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، لاہور پاکستان میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج کیے گئے۔

پاکستان میں چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے۔

عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .