۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ملاقات

حوزہ/ آیت اللہ شیخ بشیر نجفی سے حجت الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے نجف اشرف میں ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی شیخ بشیر نجفی سے امامیہ جامع مسجد گلگت کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے نجف اشرف میں ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امام جمعہ گلگت پاکستان کی آیت اللہ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات

ملاقات میں حوزات علمیہ باالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف اور نجف اشرف کی عظمت و اہمیت کے متعلق گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر نجفی کی صحت کے متعلق دریافت فرمایا اور ان کے وجود کو پوری امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور برصغیر کے لیے باالخصوص اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالاخص با برکت قرار دیا۔

امام جمعہ گلگت پاکستان کی آیت اللہ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات

امام جمعہ شہر گلگت آقا راحت حسینی نے اپنے خطے میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں آیت اللہ نجفی کو تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر نجفی نے آقا راحت حسینی کی گلگت میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے توفیقات خیر میں مزید اضافے کی دعا کی۔

امام جمعہ شہر گلگت پاکستان نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر نجفی کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر نجفی کے صاحب زادہ اور حوزہ علمیہ دانشگاہ امام خمینی گلگت کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام نبی قرائتی بھی موجود تھے۔

امام جمعہ گلگت پاکستان کی آیت اللہ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .