۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم (دعا کمیٹی) لاہور کے زیر اہتمام دعائے عرفہ و مجلس عزاء بسلسلۂ شہادتِ سفیرِ حسین ع حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کا پروگرام 9 ذوالحج 16 جون بروز اتوار امام بارگاہ گلشنِ زہراء سلام اللّٰہ علیہا بھیکے وال موڑ وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا، دعائے عرفہ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین (دعا کمیٹی) لاہور کے زیر اہتمام دعائے عرفہ و مجلس عزاء بسلسلۂ شہادتِ سفیرِ حسین ع حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کا پروگرام 9 ذوالحج 16 جون بروز اتوار امام بارگاہ گلشنِ زہراء سلام اللّٰہ علیہا بھیکے وال موڑ وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا، دعائے عرفہ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے شہادت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

جناب وجاہت حسین جعفری صاحب نے امام زمانہ عجل اللہ فرج الشریف کی غیبت اور مؤمنین کا کردار کے موضوع پر خطاب کیا اور قاری عبد الباسط نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔

دعائے عرفہ کے پروگرام میں دعا کیمٹی کے انتظامی ممبران خصوصی طور پر برادر نقی مہدی، اسد علی، سید شعیب حیدر جعفری، سید شعیب علی جعفری سیمت وہ تمام مومنین و مومنات کے شکر گزار ہیں جہنوں نے اس کار خیر میں کسی بھی حوالے سے تعاون کیا۔اللہ تعالیٰ آپ سب احباب کی کاوشوں کو قبول کرے اور آپ سب احباب کی حاجات کو پورا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .