۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جامعه النجف سکردو
جامعہ النجف سکردو میں دعائے عرفہ کی تقریب

حوزہ/ مَاذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ وَ مَاالَّذِي فَقَدَ مَنْ‌ وَجَدَك...اس نے کیا پایا، جس نے تجھ کو کھو دیا اور اس نے کیا کھویا جس نے تجھے پالیا۔ دعائے عرفہ امام حسین علیہ السّلام

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی جامعةالنحف میں اجتماعی دعائے عرفہ کا پروگرام منعقد ہوا۔ دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کا شرف مشہور قاری سید محمد رضا الحسینی نے حاصل کیا۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

بلتستان کے معروف قاری مولانا حافظ محمد تقی ذاکر نے دلنشین انداز میں دعائے عرفہ پڑھی۔

انہوں نے دعائے عرفہ کی اہمیت اور مطالب پر بھی روشنی ڈالی۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

حجة الاسلام سید محمد علی شاہ الحسینی نے حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کی مناسبت سے مصائب پڑھے۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

اس دعائیہ پروگرام میں علمائے کرام، مدارس، کالج، یونیورسٹی کے طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

آخر میں ملک عزیز پاکستان کی سلامتی، رہبر معظم و مراجع عظام کی صحت و سلامتی، حجاج کرام کی سلامتی، مراکز دینی کی ترقی، شہدائے اسلام کی سربلندی، محسن ملت شیخ محسن علی نجفی ، بانی مدرسہ شیخ محمد عسکری نجفی، شیخ حافظ نوری اور جامعہ کے محسنین کے مرحومین کے بلندی درجات، بانیان و محسنین مدرسہ کی صحت و سلامتی، فلسطینی مجاہدین کی فتح و نصرت اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے لیے دعا کی گئی۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

آخر میں زیارت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ یہ روح پرور دعائیہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

جامعۃ النجف سکردو میں یومِ عرفہ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .