۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسۂ خدیجہ الکبریٰ

حوزہ/ مدرسۂ خدیجۃ الکبری گمبہ سکردو بلتستان پاکستان میں مدرسہ ہذا کی فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار  تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۂ خدیجۃ الکبری گمبہ سکردو بلتستان پاکستان میں مدرسہ ہذا کی فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مدرسۂ خدیجہ الکبریٰ سکردو میں فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں تقریب

تقریب سے امام جمعہ گمبہ سکردو و مؤسس مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ حجۃ الاسلام سید احمد علی شاہ حسینی، کرنل قاسم صاحب، حجۃ الاسلام آغا حسن فلسفی اور گلگت بلتستان کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے خطاب کیا۔

پروگرام میں علمائے کرام اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے آغا حسن فلسفی نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خصوصاً طالبات اور خواتین کی تعلیم و تربیت کی جانب توجہ دینے پر تاکید ہے۔

انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والی خواہران کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دلائی۔

مدرسۂ خدیجہ الکبریٰ سکردو میں فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں تقریب

رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل ہمارے معاشرے میں خواتین پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہ ہوں، معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

کرنل قاسم صاحب نے علم کی اہمیت و افادیت کے بارے میں گفتگو کی۔

آخر میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ کے مؤسس و مدیر جناب حجۃ الاسلام جناب سید احمد شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں عید غدیر کی مناسبت سے فکر مطہر کے عنوان سے منعقدہ انعامی مقابلے میں شرکت کرنے والی طالبات میں سے 19 طالبات میں نقد و نفیس انعامات بھی تقسیم کیے۔

مدرسۂ خدیجہ الکبریٰ سکردو میں فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں تقریب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .