۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تکریم مشاہیر و استقبال ماہ محرم

حوزہ/ انجمنِ طلاب کھرمنگ قم المقدسہ و ہیئت علمائے کھرمنگ کے زیر اہتمام کھرمنگ کمنگو گونس بلتستان پاکستان میں سالانہ تکریم مشاہیر و استقبال ماہ محرم کے عنوان سے ایک فقید المثال کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ قم و نجف سے آئے ہوئے علماء سمیت مقامی علماء نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس عظیم الشان کانفرنس کا آغاز خالق کائنات کی لاریب کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے ہؤا، جس کی سعادت مولانا حسین عابدی نے حاصل کی۔ نعت مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شرکائے کانفرنس کے قلوب کو منور کرنے کا شرف نعت خواہ علی رضا عابدی آف کمنگوی نے حاصل کیا۔

محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی

خطبہ استقبالیہ میر واعظ کمنگو سید آباد گونس حجتہ الاسلام سید محمد عرفانی نے پیش کیا اس موقع پر موصوف نے کھرمنگ کے دور افتادہ علاقوں سے اور بالخصوص سکردو اور قم سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں یہ سعادت نصیب ہوئی کہ بزرگ سادات عظام معزز علمائے کرام کے مبارک قدم ہماری سر زمین پر پڑے جو کہ ہمارے لئے خیروبرکت کا باعث ہے۔

محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی

علمائے کرام بالخصوص قم ایران سے تشریف لائے ہوئے بزرگ عالم دین آیتہ اللہ باقر مقدسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کی آج محراب و منبر پر نا اہل افراد کو مسلط نہ ہونے دیا جائے۔ نظام اسلام کا مرکز محراب و منبر ہے اور یہ دین اسلام کا جدید ترین میڈیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محراب و منبر پر نا اہل کو مسلط نہیں ہونے دینا چاہیے اور علماء کی زمہ داری ہے کہ محراب و منبر کو پاک کریں اور اہل علم کو جگہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری میں چند خرافات میں سے ایک یہ ہے کہ موسیقی کے طرز پر نوحے پڑھے جا رہے ہیں اور عزاداروں کو اصل اہداف سے ہٹا کر رسم کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔

آیت اللہ باقر مقدسی نے کہا کہ ہمیں ان سب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی

دیگر علمائے کرام نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا مرکز اور اصل طاقت ولایت فقیہ اور مجتہدین عظام ہیں، لہٰذا اس نظام سے ہمارا رابطہ مضبوط ہونا چاہیے۔ ولایتِ فقیہ کے سائے میں ہی ہماری نجات ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے منبر ومحراب پر جاہلوں کو بٹھا کر ہماری مرکزیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علمائے کرام نے مزید کہا کہ ہمیں حقیقی معنوں میں فلسفہ عزاداری سید الشہداء کو تقویت دینے اور مقصد قیام امام حسین علیہ السلام کو لوگوں تک صحیح معنوں میں پہنچانے کی ضرورت ہے۔

محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی

علامہ سید علی الموسوی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 7 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک سیاحتی مقامات کو بند رکھا جائے، تاکہ تقدس محرم الحرام قائم رہ سکے۔

شیخ جواد حافظی، شیخ یوسف کریمی و دیگر نے خطاب کیا اور علماء کرام سے حقیقی معنوں میں فلفسہ عزاداری بیان کرنے کی تاکید کی گئی۔

سید مبارک علی نے قراد پیش کی، جبکہ انجمنِ طلاب کھرمنگ قم المقدسہ کے صدر حجتہ الاسلام شیخ نثار حسین عاملی نے تمام علمائے کرام سادات عظام کی کٹھن راستے کو طے کرتے ہوئے کانفرس میں شرکت پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

میر واعظ کمنگو سید عرفانی نے بھی علمائے کرام اور شرکائے کانفرنس کا شکر ادا کیا اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ اس عظیم الشان محفل کا اختتام ہوا۔

یہ محفل کھرمنگ کی تاریخ میں ایک یادگار اور اہم رہی، جہاں علماء و مشائخ نے قوم کو اہم دینی پیغامات پہنچائے اور محرم الحرام کی تیاریوں کو با مقصد بنانے کی کوشش کی گئی۔

اہلیان کمنگو بالخصوص شیخ باقر دانش کا بہترین انتظام کرنے پر شرکائے کانفرنس نے صمیم دل سے شکریہ ادا کیا۔

محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .