۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
انجمنِ امامیہ بلتستان

حوزہ/ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی  کی صدارت میں مرکز امامیہ میں علماء کرام  کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان سمیت بلتستان میں اچانک رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں مرکز امامیہ میں علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان سمیت بلتستان میں اچانک رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس؛ رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

انہوں نے کہا کہ جی بی میں امن وامان، یہاں کی قیادت اور یہاں کے علماء کے مرہون منت ہے۔ الحمد للہ! بلتستان میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء پڑھے لکھے اور متدین ہونے کی بنا پر یہاں اتحاد واتفاق کی ایک فضاء قائم ہے، لیکن کبھی کبھار چھوٹے مسائل وجود میں آتے ہیں اور ان مسائل کو علماء مل بیٹھ کر فوری حل کرتے ہیں۔

آغا سید باقر حسین الحسینی نے مزید کہا کہ ان دنوں بلتستان میں رینجرز کی تعیناتی کی خبر سے عوام میں ایک قسم کا خوف ہراس پھیل رہا ہے۔ عاشورا و محرم میں امن و امان اور سیکورٹی خدشات کی بنا پر رینجرز کے کچھ افراد کو لایا گیا تھا، لیکن الحمدللہ! عاشورا پُرامن انداز میں گزرنے کے بعد رینجرز کا یہاں ہونا جی بی کے بجٹ پر اضافی بوجھ ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں ہزار قسم کے سوالات جنم لے رہے ہیں، لہٰذا فوری اور باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے۔ خدانخواستہ لا ان آڈر کا مسئلہ ہو تو تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

اجلاس میں نائبِ امام جمعہ شیخ جواد حافظی، شیخ زاہد زاہدی اور سید احمد الحسینی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس؛ رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .