حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف خطیب اور نامور عالم دین علامہ سید زکی باقری نے مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے علامہ سید زکی باقری خمسہ مجالس عزاء سے خطاب کرنے سکردو میں موجود ہیں۔
اس موقع پر امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بلتستان تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔
علامہ سید زکی باقری کے اعزاز میں حوزہ علمیہ جامعۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، عشائیے میں مقامی علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔