۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
املو شب بیداری

حوزہ/املو میں انجمنِ لشکر عباس (امامیہ) کے زیر اہتمام سکینہ بنت الحسین ؑ کی یاد میں سالانہ شب بیداری کے چوبیسویں دور کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وہ کمسن سکینہ بنت الحسین ؑ جو محرم ۶۱ھ میں اپنے پدر بزرگوار کے کاروان کے ساتھ مدینہ سے کربلا آئی تھی اور بعد شہادت امام مظلوم، ظالموں نے جس کے رخسار پر طمانچے لگائے اور اہل حرم کے ساتھ قیدی بنا کر زندان شام میں مقید رکھا جہاں اعداء کے مظالم نہ سہ کر رحلت فرما گئی اور بیمار و قیدی بھائی سید سجادؑ نے غربت و بےکسی کے عالم میں زندان شام میں سپرد لحد کردیا، مگر یتیمہ کی مظلومی و بیکسی، درد و غم اور رنج و فغاں کی تاریخ بن گئی، جس کی یاد میں ان شاءاللہ تعالیٰ بتاریخ ۲؍صفر المظفر ۱۴۴۶ھ مطابق ۸؍اگست ۲۰۲۴ء بروز جمعرات بوقت ۷؍بجے شب بمقام صحن روضہء امام حسین علیہ السلام واقع املو بازار مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) میں زیر اہتمام انجمنِ لشکر عباس (امامیہ) املو سالانہ شب بیداری کا چوبیسواں دور منعقد ہوگا، جس میں حجۃ الاسلام مولانا سید وسیم اصغر رضوی صاحب قبلہ استاد حوزہ علمیہ مدرسہ جوادیہ بنارس مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے اس کے بعد انجمنِ محبان حسینی قدیم سمند پور، انجمنِ طفلان حسینی خیر آباد، انجمنِ عباسیہ محمد آباد گوہنہ مئو، انجمنِ حسینیہ املو، انجمنِ امامیہ املو، انجمنِ جوانان حسینی املو، انجمنِ علمدار حسینی حسینی باغ مبارکپور، انجمنِ دستہ بنی اسد مبارکپور نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے بعد جناب زاہد حسین صاحب و جناب کاظم حسین صاحب و ہمنوا کی سوز خوانی سے ہوگا۔

پیش خوانی جناب سرفراز علی صاحب کریں گے اور نظامت کے فرائض جناب مختار معصوم اعظمی صاحب املوی انجام دیں گے۔

انجمنِ لشکر عباس (امامیہ) املو کی جانب سے بلا امتیاز مذہب و ملت شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .