۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
پاراچنار میں مومنین پر مظالم کے خلاف لکھنؤ میں پرامن کینڈل مارچ

حوزہ/ لکھنؤ میں مہدیان تنظیم کی جانب سے چھوٹے امام باڑہ میں پاراچنار کے مظلوم عوام کی حمایت میں مجلس عزاء و کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں مہدیان تنظیم کی جانب سے چھوٹے امام باڑہ میں پاراچنار کے مظلوم عوام کی حمایت میں مجلس عزاء و کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے مولانا اختر عباس جون نے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور شیعوں کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے اسکا جواب طلب کیا۔

تصاویر دیکھیں: پاراچنار میں مومنین پر مظالم کے خلاف لکھنؤ میں پرامن کینڈل مارچ

پروگرام کے دوران، آغا اختر عباس جون نے امام حسین (ع) اور امام سجاد کی (ع) لازوال میراث پر روشنی ڈالی، انصاف کے لئے ان کی جدوجہد اور پاراچنار کے لوگوں کی موجودہ حالت زار کے درمیان مماثلتیں بیان کیں۔ ان کے عزم، وفاداری اور قربانی کی کہانیاں موجود تمام لوگوں کو تحریک اور امید فراہم کرتی ہیں۔

آخر میں مومنین نے مظلوم کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور مظلوموں کے حق میں دعائے سلامتی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .