۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
پاراچنار میں تکفیریوں کی جارحیت کی مذمت میں جامعۃ المصطفی کا بیانیہ

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ نے پاکستان کے علاقے پاراچنار میں تکفیریوں کی جارحیت کی مذمت میں بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاراچنار میں تکفیریوں کی جارحیت کی مذمت میں جاری جامعۃ المصطفی کے مذمتی بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کے علاقے پاراچنار میں حالیہ دنوں تکفیری گروہوں کے ہاتھوں درجنوں مظلوم پیروانِ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام نے ہر آزاد انسان کے دل کو دکھ اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

اب جبکہ عالم اسلام اس وقت دہشت گرد اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف نازک حالات کا سامنا کر رہا ہے؛ صہیونیت کے دوسرے رخ "تکفیری گروہ"، نے پاراچنار کے شیعہ عوام کی جان و مال کو اپنے جرائم کا نشانہ بنایا ہے۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ؛ پاکستان کے مسلمان عوام خصوصاً ان واقعات کے مظلوم شہداء کے خاندانوں سے تعزیت پیش کرتا ہے اور اس علاقے کی بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور شیعیانِ پاراچنار کے خلاف ہونے والے جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے اور شہداء و زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

اسی طرح محترم حکومتِ پاکستان کی فوج اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امنیتی امور میں خلل ڈالنے والوں اور اس جرم و ظلم کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور پاراچنار کے باشندوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائیں۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .