۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں پاراچنار کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسند سلفیوں کو روکے اور اہل بیت (علیہم السلام) کے پیروکاروں کے حقوق کا احترام کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پاکستان کے شہر پاراچنار میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت میں جاری کردہ پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کے شہر پاراچنار میں المناک اور افسوسناک واقعات اور بے گناہ لوگوں کا قتل انتہائی افسوس اور دکھ کا باعث ہے۔

آج ہم سب اس مسئلہ میں خدا کے سامنے جوابدہ ہیں اور ہمیں اس ظلم و جرم کے خلاف سخت احتجاج کرنا چاہیے۔

جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارتی حکام کو بھی اس معاملے کو فالو اپ کرنا چاہیے تاکہ پاکستانی حکومت ان انتہا پسند سلفیوں کی کارروائیوں کو روکے اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے حقوق کا احترام کرے۔

میں خداوند متعال سے سب (مسلمانوں) کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .