۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله علیرضا اعرافی

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے یومِ صحافت کی مناسبت سے تمام الٰہی نظریات کی ترویج اور عوامی خدمت میں کوشاں صحافیوں، رپورٹرز اور میڈیا سے وابستہ افراد کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یومِ صحافت کی مناسبت سے تمام الٰہی نظریات کی ترویج اور عوامی خدمت میں کوشاں صحافیوں، رپورٹرز اور میڈیا سے وابستہ افراد کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے 7 اگست یومِ صحافت، شہید صحافی صارمی، دفاع مقدس اور مزاحمتی محاذ پر شہید ہونے والے صحافیوں بالخصوص غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے حوزہ نیوز ایجنسی کے تمام خبر نگار، حوزہ میڈیا سنٹر اور ورچوئل اسپیس کے تمام صحافیوں سمیت دینی مدارس کے میڈیا کے وابستہ صحافیوں اور ایران اور دنیا کے علمی، ثقافتی اور مذہبی میڈیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صحافت اور معلومات کی فراہمی اور نشر واشاعت انسانی فطرت سے جڑی ہوئی ہیں، کہا کہ اس اہم اور سماجی پیشے سے منسلک صحافی اور رپورٹرز اور میڈیا کے ساتھی انسانیت کی رہنمائی اور بیداری اور آگہی کے ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ میں یومِ صحافت کی مناسبت سے تمام الٰہی نظریات کی ترویج اور عوامی خدمت میں کوشاں صحافیوں، رپورٹرز اور میڈیا سے وابستہ افراد کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے ایران بھر میں 7 اگست کو دفاع مقدس کے دوران شہید ہونے والے صحافی شہید صارمی کی یاد میں روز صحافت کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .