حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے برادر گرامی، حجت الاسلام و المسلمین رضا نوری ہمدانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ اعرافی نے مرحوم کی وفات پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، ان کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت و رحمت الٰہی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک متقی عالم تھے، جن کی دینی و علمی خدمات یادگار رہیں گی۔ آخر میں، آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی صحت و سلامتی کی دعا بھی کی۔









آپ کا تبصرہ