پیر 5 مئی 2025 - 20:44
رہبر انقلاب اسلامی کی آیت‌اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای نے آج شام تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر مرجع عالیقدر حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی کی عیادت فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای نے آج شام تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر مرجع عالیقدر حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی کی عیادت فرمائی۔

رہبر انقلاب نے آیت‌اللہ نوری ہمدانی کی صحت و علاج کی صورتحال سے قریبی طور پر آگاہی حاصل کی اور ان کی شفایابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ آیت‌اللہ نوری ہمدانی، جو موجودہ دور کے بزرگ مراجع تقلید میں سے ہیں، حالیہ ایام میں علاج کی غرض سے تہران کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha