حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے قم میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سید عمار حکیم نے ولادت باسعادت پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور آیت اللہ نوری ہمدانی کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے بھی سید عمار حکیم اور ان کے خانوادے کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا فرمائی۔









آپ کا تبصرہ