۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شبیری زنجانی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آیت اللہ سید موسی شبیری زنجانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی "دامت‌برکاتہ"

میں حضرت مستطاب کی محترم و وفا شعار زوجہ محترمہ کی وفات پر جنابعالی، آپ کے فرزندان اور ان کے تمام لواحقین سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ و مغفورہ کے لیے رحمت و مغفرت اور لواحقین کے اجر و صبر کی دعا کرتا ہوں۔

ملتمس دعا: حسین نوری همدانی

قم المقدسه، 14 اگست 2024ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .