۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے آیت اللہ فاضلیان مرحوم کی وفات کے موقع پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ، آیت اللہ فاضلیان کی وفات کے موقع پر ہمدان کے علماء سے تعزیت کی ہے ۔

تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

جناب حجت الاسلام والمسلمین آقائے الحاج سید حسن فاضلیان دامت توفیقاته 

جناب عالی کے والد محترم عالم با عمل الحاج  آیت اللہ سید رضا فاضلیان کی اچانک رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور نے اپنی بابرکت زندگی کو لوگوں کی رہنمائی اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کے فروغ میں صرف کر دیا اور مرحوم کا وجود اس خطے کے لئے ایک عظیم نعمت کی مانند تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت سارے آثار یاد گار کے طور پر چھوڑ دیئے۔

بلاشبہ ان کی عظیم خدمت خصوصاً ملایر کے امام جمعہ کے دوران انجام دیئے گئے سارے اعمال ان کے نامہ اعمال میں لکھے جا چکے ہیں ۔

میں اس مصیبت کی گھڑی میں جناب عالی سے تعزیت کرتا ہوں ، الحمدللہ جناب عالی انہی کے راستے پر گامزن ہیں اور دیگر لواحقین ، رشتہ داروں ، ان کے دوستوں خصوصاً ہمدان اور شہر ملایر کے غیور عوام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم 
حسین نوری ہمدانی 
10ربیع الاول 1442

تبصرہ ارسال

You are replying to: .