۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله فاضلیان

حوزہ/ ایران صوبہ ہمدان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ الحاج سید رضا فاضلیان،کچھ مدت علیل رہنے کے بعد دارفانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران صوبہ ہمدان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ الحاج سید رضا فاضلیان،کچھ مدت علیل رہنے کے بعد 92 سال کی عمر میں دارفانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔

آیت اللہ فاضلیان کو سن 1982ء میں امام خمینی(رح) کے فرمان کے مطابق شہر ملایر کے امام جمعہ مقرر کیا گیا تھا اور 34 سال کا عرصہ اس فرائض کی انجام دہی کے بعد ، انہوں نے ستمبر 2016ء  میں بزرگی اور جسمی کمزوری کی وجہ سے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ امام خمینی (رح) کے مخلص ساتھیوں میں سے تھے اور دفاع مقدس کے دوران انہوں نے لوگوں کو متحرک کرنے اور معاشرے میں قربانی اور شہادت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syyeda zaidi IQ 06:09 - 2020/10/28
    0 0
    خدا مخلصین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے