حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ سید رضا فاضلیان کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید رضا فاضلیان رحمة اللہ علیہ کی وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا۔
مرحوم و مغفور عرصہ دراز سے امام جمعہ کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ لوگوں کی ہدایت اور شعائر اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں تھے۔
مرحوم فاضلیان خاندان ولایت و امامت علیہم السلام سے بے پناہ محبت کرتے تھے، اس سلسلے میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس المناک نقصان پر شہر ملایر کے غیورعوام ، حوزہ علمیہ اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔
خدا ان کی روح کو بخش دے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔
قم ـ ناصر مکارم شیرازی
27 اکتوبر 2020