۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رھبر معظم

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام کے ذریعے ممتاز عالم دین حجت الاسلام فاضلیان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام کے ذریعے ممتاز عالم دین حجت الاسلام فاضلیان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالم با عمل جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے الحاج سیدرضا فاضلیان رحمة اللہ علیہ کی وفات کی مناسبت سے مرحوم و مغفور کے لواحقین، دوستوں اور خاص طور پر ہمدان کے مؤمن اور انقلابی لوگوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
اس انقلابی اور ممتاز عالم دین نے ، انقلاب کے تمام نازک ادوار میں ایک مہربان والد کی حیثیت سے ، دفاعی جدوجہد اور نوجواں مجاہدوں کی امید کو زندہ رکھے ہوئے عوامی تحریک کے مراکز کو سرگرم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔جمعہ کی امامت کے عہدے پر ، چاہے ہمدان ہو یا ملایر ، نیز ایک ممتاز اور معروف عالم دین کی حیثیت سے ،  ہمیشہ ان کی روحانی اور سیاسی رہنمائی کا ذمہ دار رہے۔

خدا سے مرحوم کے لئے رحمت واسعہ اور ان کی عظیم کاوشوں کا صلہ مانگتے ہیں۔

سید علی خامنہ‌ای
27 اکتوبر 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .