۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ـآیت الله مکارم

حوزہ/ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ سید رضا فاضلیان کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ سید رضا فاضلیان کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید رضا فاضلیان رحمة اللہ علیہ کی وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا۔ 
مرحوم و مغفور عرصہ دراز سے امام جمعہ کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ لوگوں کی ہدایت اور شعائر اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں تھے۔
مرحوم فاضلیان خاندان ولایت و امامت علیہم السلام سے بے پناہ محبت کرتے تھے، اس سلسلے میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اس المناک نقصان پر شہر ملایر کے غیورعوام ، حوزہ علمیہ  اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ 
خدا ان کی روح کو بخش دے  اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔

قم ـ ناصر مکارم شیرازی
27 اکتوبر 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .