۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قیس سعید رئیس جمهور تونس

حوزہ/ تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا کہ آج حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی مخالفت کرنے کی وجہ سے امت مسلمہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا کہ آج حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی مخالفت کرنے کی وجہ سے امت مسلمہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں، اسلام کی اعلی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے قرآن مجید میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں فرمایا ہے: (وانک لعلی خلق عظیم )۔

تیونس کے صدر نے مزید کہا کہ اگرچہ آج امت مسلمہ دشمنوں  کے نشانے پر ہے ، لیکن یہ امت تمام جھوٹے الزامات سے دور ہے، امت مسلمہ اپنے رد عمل کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زندگی سے لیتی ہے لہذا امت مسلمہ نبی اکرم (ص) کی توہین کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیونس میں پیغمبرِ اِسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں توہین کیے جانے کی مذمت میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں فرانسیسی سامان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا  اور ان مظاہروں کے دوران اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

تیونس کے سیاست دانوں نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرتے ہوئے تیونس کی جانب سے  احتجاج ریکارڈ کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .