توہین رسالت
-
میڈیکل کالج سرینگر میں شرپسند طالب علم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، صدر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر
حوزہ/ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کرنے کے خلاف انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
-
این آئی ٹی سرینگر میں توہین رسالت ؐ کے معاملے پر زبردست احتجاج
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےاین آئی ٹی توہین رسالتؐ معاملے پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کیا۔
-
مجلس علمائے ہند:
ذاتی تشہیر اور سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے تمام اراکین نے بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے توہین مذہب کے خلاف موجودہ قانون کو اور سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ۔اظہار رائے کی آزادی پر پھر بحث شروع
حوزہ/ سلمان رشدی پرقاتلانہ حملے کے بعد اظہار رائے کی آزادی کے سوال پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔اس وقت پوری دنیا میں اسلام اسکی مقدس ہستیوں اور مقدسات کی بے حرمتی کی ایک لہر سی آئی ہوئی ہے۔خاص بات یہ ہیکہ سلمان رشدی ہی دور حاضر میں اس نفرت انگیز مہم کو شروع کرنے والا ہے۔
-
دنیا مزید مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لے؛
صرف اتحاد ہی مسلمانوں کی فلاح و کامیابی کا واحد راستہ ہے، مولانا سید شجیع مختار
حوزہ/ شہر حیدرآباد دکن میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ سے صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جتنا منتشر ہونگے اتنا ہی کمزور ہونگے اور دشمن اتنا ہی طاقتور ہوگا،مسلمانوں کا انتشار ہی دشمنان اسلام کی بڑی طاقت ہے۔
-
توہین رسالت ؐ کے سد باب کے لئے قانون سازی حالات و واقعات کا ناگزیر تقاضا، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ ہندوستان میں توہین رسالتؐ کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے منتظر ہیں۔
-
نبی رحمت حضرت محمد (ص) کی توہین ناقابل بخشش البتہ تشدد بھی لائق مذمت، مولانا ڈاکٹر عباس مہدی حسنی
حوزہ/ اسلامی مقدسات خصوصا نبی رحمت کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا مسلمانوں کو انکا نبی اتنا عزیز ہے کہ وہ اپنا جان و مال و اولاد تو قربان کر سکتے ہیں لیکن حبیب خدا کی شان میں کسی بھی قسم کی جسارت برداشت نہیں کر سکتے۔ البتہ اس قبیح اور مذموم حرکت کے خلاف جو بھی اقدام ہو وہ شریعت کے دائرہ میں رہ کر ہو اور اسے آئین ہند کے خلاف نہیں ہونا چاہئے۔
-
مسلمانوں کے مقدس مذہبی پیشواؤں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانون بنایا جائے، مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ پیغمبر اسلام کی ذات با برکات سے نفرت و عداوت رکھنے والا شخص انسان نہیں بلکہ شیطان ہے کیونکہ قرآن کریم میں پروردگار عالم کے ارشاد گرامی کے مطابق آپ تمام دنیائے انسانیت کے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔
-
ہندوستان میں توہین آمیز ریمارکس پر پاکستان ملک گیر احتجاج:
آئمہ جمعہ نے خطبات میں اُٹھائی آواز اور توہین کےخلاف کیں قراردادیں منظور و بھر پور کیا احتجاج
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اور مسلم ممالک پیغمبر اسلام اور شعار اسلام کی توہین کےخلاف ایسا لائحہ عمل تیار کریں کہ کسی شیطانی قوت کو آئندہ گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو۔
-
شان رسالت (ص) میں گستاخانہ بيانات پر شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا مذمتی بیان و سخت سزا کا مطالبہ
حوزہ/ انصاف تو یہ ہے کہ اِن دونوں اور ان جیسے دیگر گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے، یہی ہمارا ہندوستانی حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ ہے۔
-
توہین رسالت ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے، امت مسلمہ مستقل حل تلاش کرے، مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ تنظیم کے صدر و سینئر حریت رہنما مولانا مسرور عباس انصاری نے توہین رسالت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
-
درسی نصاب میں توہین رسالت ناقابل برداشت،پیروان ولایت
حوزہ/ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے JC پبلیکیشن کی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی جے سی پبلکیشن کے مجرمین کے علاوہ وسیم رشدی کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت:
لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال سنگین جرم، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ سیالکوٹ جیسے سانحات ریاستوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہوتے ہیں مگر افسوس چند دن میڈیا میں غوغا کے بعد انہیں دبا دیا جاتا ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کی:
مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے
حوزہ/ شدت پسند گروہ جو طاقت کے بل بوتے پر ریاست کی رٹ کو دیدہ دلیری کے ساتھ للکار رہے ہیں ان کے ساتھ مصلحت پسندانہ رویہ ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لے جائے گا۔اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
-
جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد:
سیرت نبوی اور توہین رسالت کے پس پردہ عزائم پر علمائے کشمیر کا اظہار خیال
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سیرت رسول ؐ کو امت مسلمہ کے جملہ مسائل اور مصائب کا راہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے موجودہ حالات مسلمانوں سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وہ مکمل طور پر سیرت رسول ؐ پر عمل پیرا ہوجائے اور ہر سطح پر ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
-
توہین رسالت اور اس کے پیچھے خفیہ سازشوں سے آگاہی ضروری ہے، مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی حملہ اسلام پر ہوتا رہا ہے چاہے وہ سلمان رشدی ملعون کی صورت میں ہو یا فرانس میں پتلا بنانا ہو یا اب وسیم کی شکل میں ہو ہم نے جیسے وہاں اپنے اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا ایسے ہی متحد ہوکر اس سنگین سازش کے مقابلے میں آنا ہوگا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج و ریلیاں:
توہین اہلبیتؑ توہین رسالتؑ؛ گستاخی اہلبیتؑ سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحمن سلفی کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گستاخ کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
-
آج تاریخ اپنے آپ کو ایک مر تبہ پھر دوہرارہی ہے بات توہین رسالت سے توہین اہلبیت تک آگئی ہے، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ صدر جعفر یہ الائنس پاکستان نے کہا کہ اگر اس مملکت میں رسول اور آل رسول کا احترام باقی نہیں رہا تو کسی اور کا احترام باقی کیسے رہے گا، ریاست کی ذمہ داری ہے کے ان ناصبی و خارجی اور تکفیری قوتوں کا قلع قماں کر نے کے لئے عملی اقدام کریں۔
-
ایران و سعودی مذاکرات اتحاد امت مسلمہ کے لئے خوش آئند ہے، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ مرکزی صدر جے یو پی سواد اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک باہمی چپقلش سے نکل کر اسلاموفوبیا اور توہین رسالت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔یمن میں حوثی قبائل کے خلاف جاری سعودی اتحاد کی جنگ کو ختم کیا جائے اور جنت البقیع و جنت المعالیٰ کے قبرستانوں کی بحالی ہونی چاہیے، قبلہ اول کی آزادی، آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مشترکہ جدوجہد شروع کی جائے۔
-
توہین رسالت کسی قیمت برداشت نہیں کی جاسکتی یتی نرسنگھا نند کو گرفتار کیاجائے، دارالعلوم کو انتہا پسندی کا مرکز قرار دینا مذموم حرکت
حوزہ/فتنہ پروری کے سد باب کے لئے حکومتوں کو سنجیدہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ ہم تمام مسلمانانِ ہند سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ پیارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کا معاملہ حد درجہ اذیت ناک سہی تاہم صبر و تحمل سے کام لیں اور کوئی ایسا جذباتی قدم نہ اٹھائیں جس سے شر پسند عناصر کے ناپاک منصوبوں کو تقویت پہنچے ۔
-
پاکستان و ایران کا ختم نبوت و توہین رسالتؐ کے خلاف اقدام کا فیصلہ لائق تحسین عمل ہے، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مل کر۔ختم نبوت کے حوالے سے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والوں سے مل کر قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے جو کہ لائق تحسین عمل ہے ۔
-
ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
حوزہ/ ابھی وسیم جیسے ملعون کی ہرزہ سرائی پر مچا گھمسان تھما ہی نہیں کہ دریدہ ذہنیت کا مالک بھگوا داری نرسیہانند سرسوتی نے اپنے خام خیالی میں ایک اور ستون اسلام کو منہدم کرنے کی کوشش کی اور نبی کریم کی شان میں گستاخی کی ناقابل برداشت جرم کا ارتکاب کر بیٹھا۔ ان جیسے جاہل، مجہول النسب فرقہ پرست لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔
-
فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، پاکستان سنی تحریک
حوزہ/ سربراہ پی ایس ٹی ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے، جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔
-
لاہور میں ”فرانس مردہ باد ریلی“، او آئی سی سے توہین رسالت قانون پاس کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ لاہور میں ”فرانس مردہ باد ریلی“ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو خوابِ غفلت سے جاگنا چاہئے اور متحد ہو کر فرانس کیساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور فرانس کی بنی اشیا اور تمام متعلقہ سامان کے بائیکاٹ کے سرکاری طور پر اعلانات کرنے چاہئیں۔
-
پاکستان،تحفظ ختم نبوت الائنس کا گستاخانہ خاکوں کےخلاف احتجاج
حوزہ/ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور میں لوہاری گیٹ مسلم مسجد کے باہر گستاخ خاکوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور بطور مذمت و اظہار نفرت فرانسیسی صدر کی درجنوں تصاویر کو نذرِ آتش کیا۔
-
لاہور،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/ ریلی میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں شریک طلبہ نے پیغمبر اسلام کی گستاخی کرنے والے شر پسندوں اور امن دشمنوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی امن کو تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
-
دین اسلام نے ہمیں توہین کا جواب توہین سے دینے کا حکم نہیں دیا ہے، الازہر مصر
حوزہ / مبروک عطیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام نے ہمیں توہین کا جواب توہین سے دینے کا حکم نہیں دیا ہے ،کہا کہ اسلام نے ہمیں برائی کا بھلائی سے جواب دینے کا کہا ہے۔
-
پاکستان میں علم پاک کو شہید کرنے والے گستاخوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج
حوزہ/ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علم پاک کیساتھ کی جانے والی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ملتان اتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں، علم پاک کی گستاخی کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
-
شیطانی جذبات اور عقلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے توہین رسالت کا مذموم حربہ استعمال کیا گیا،حجة الاسلام والمسلمین سید احمد عباس ہمدانی
حوزہ/جس رسول نے اپنی ساری زندگی اخلاقی اقدار، انسانی حقوق،بھائی چارہ ، مساوات اور ایک دوسرے کے لئے جذبۂ احترام کا درس دیا ہے کس طرح کوئی ان کے حق میں اہانت و توہین کر سکتا ہے ؟!
-
اسلام کی غیر معمولی مقبولیت سے گھبراکر دشمن طاقتیں مذموم ھتکنڈوں کا استعمال کر رہی ہیں،حجت الاسلام مولانا سید عبداللہ عابدی
حوزہ/ ہم بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اظہار خیال کی آزادی جمہوری نظام میں سب کا مسلمہ حق ہے لیکن اس کے حدود بھی واضح اور روشن ہیں کہ اس حق کے نام پر کوئی، کسی عام انسان کی توہین کرنے کا حق نہیں رکھتا چہ جائے کہ کسی عظیم مذہبی شخصیت کی توہین کی جائے کہ جس سے دنیا کے کروڑوں افراد کے والہانہ جذبات وابستہ ہوں۔