۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
موسسه امام هادی علیه السلام

حوزہ/دل کے اندھے کافروں نے اسلام کے آغاز سے ہی اپنے استدلال کی کمزوری کو چھپانے کے لیے مذاق کا راستہ اپناتے آئے ہیں تاکہ اپنی شخصیت کی حقارت کو چھپایا جاسکے؛ لیکن یہ واضح ہے کہ یہ بیکار اور غیر معقول چھٹپٹاہٹ کوئی فائدہ پہنچانے والی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام ہادی(ع) انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان جاری کیا ، جس میں فرانسیسی جریدے «چارلی ہیبڈو» کی پیغمبر اکرم(ص) کی شان  اقدس میں گستاخی اور توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کی صریحاً مذمت کی۔

بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

یُرِیدُونَ لِیُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ

چارلی ہیبڈو میگزین کے پیغمبررحمت حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی مقدس بارگاه میں جو جسارت کی ہےاس سے ہر معزز شخص کا دل مجروح ہوا ہے۔ مسلمانوں کے مقدسات کی کھلی توہین،اور دنیا بھر کے خاتم المرسلین سے عشق و محبت رکھنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا اور فرانس کے موجودہ صدر کی بے شرمانہ حمایت در حقیقت ایک بہت ہی گھٹیا اقدام تھا جس مغربی دنیا کے شرمناک چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔

اگرچہ قرآن مجید نے تمسخر کو تکراری روش کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ«وَ اِذا رَءاکَ الَّذینَ کَفَرُوا اِنْ یَتَّخِذُونَکَ اِلاّ هُزُوا»، لیکن ایک دوسرے مقام پر مذاق بنانے والوں کا انجام بتاتے ہوا ارشاد فرماتا ہے: «ثُمَّ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ اَساؤُوا السُّوأی اَنْ کَذَّبُوا بِایاتِ اللّه وَ کانُوا بِها یَسْتَهْزِؤُونَ»

جی ہاں! دل کے اندھے کافروں نے اسلام کے آغاز سے ہی اپنے استدلال کی کمزوری کو چھپانے کے لیے مذاق کا راستہ اپناتے آئے ہیں تاکہ اپنی شخصیت کی حقارت کو چھپایا جاسکے؛ لیکن یہ واضح ہے کہ یہ بیکار اور غیر معقول چھٹپٹاہٹ کوئی فائدہ پہنچانے والی نہیں ہے، کیونکہ اسلامی نظریات کی طرف رحجان کی گرجتی لہریں دنیا کے ہر گوشے میں ایران کے شاندار اسلامی انقلاب کی نوید ہیں، اسلام اور عدل و انصاف کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موسسه امام هادی علیه السلام فرانسیسی حکومت کے اس ناقابل معافی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اور مسلم قوم سے وحدت برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، اسلام اور قرآن و عترت کے پرچم تلے،لوگوں سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اور ملک کے سفارتی عہدیداروں سے مزید فیصلہ کن ردعمل کی امید کرتے ہیں۔

قم المقدسه
موسسه امام هادی علیه السلام
آبان ۱۳۹۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .