۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محسن

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے کہا ہے کہ دوسروں کے عقائد کا احترام کریں، دوسرے مذاہب کے افراد کی توہین نہ کریں اور بت پرستوں کو بھی گالیاں نہ دیں۔ یہ وہ درس ہیں جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے بیان کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی نے صوبہ خراسان میں نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ میں ’’وحدت‘‘ کے موضوع پر ورچوئل نشستوں کے سلسلے کی ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ قرآنی آیات کے مطابق جس نے بھی وحدت کو پارہ پارہ کیا اس نے شیطانی عمل انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیطان تفرقہ ایجاد کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے وحدت کو دشمن کے مقابلے میں قدرت کا  راز قرار دیا۔ انہوں نے کہا: اگر پانچ انگلیاں آپس میں متحد ہو جائیں تو وہ ایک مضبوط مُکّے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے کہا: بہت ساری چیزیں انسان کے عقیدے کے خلاف ہوتی ہیں لیکن وحدت کی خاطر انسان ان سب کو بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا: دوسروں کے عقائد کا احترام  کرنا چاہیے۔ دوسرے مذاہب کے پیرکاروں کی توہین نہیں کرنی چاہیے حتی کہ بت پرستوں کو بھی گالیاں نہیں دینی چاہییں۔ یہ وہ درس ہیں جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کریم سے ہمارے لیے بیان کیے ہیں۔

حجت الاسلام قرائتی نے کہا کہ اسلام کے تمام احکام میں وحدت موجود ہے۔ نماز میں تمام مسلمان خدا کی حمد و ستائش کرتے ہیں۔ حج میں تمام دنیا کے مسلمان ایک جیسا لباس پہن کر مناسک حج انجام دیتے ہیں تاکہ ان کا حج مورد قبول واقع ہو۔

استاد قرائتی نے آخر میں کہا کہ اگر ہم وحدت چاہتے ہیں تو ہمیں وحدت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .