۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ میری اور مملکتِ ایران کی طرف سے نبی رحمت، خاتم الانبیا (ص) کا میلادِ باسعادت اہلِ پاکستان کو مبارک ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ایک جاری پیغام کے ذریعے تمام اہل پاکستان کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مبارک باد دی ہے۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سید محمد علی حسینی، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا عظیم پیغمبر اسلام کی یوم پیدائش کے موقع پر پیغام:

عزیز اہل پاکستان عید مبارک ہو میرا دل چا ہتا ہے اپنی طرف سے اور اپنے ملک کی طرف سے رحمت کے پیغمبر، خاتم الانبیا، حضرت محمد مصطفی ص کی با سعادت میلاد کی آپ سب پیارے اہل پاکستان کو مبارک پیش کروں۔ پیغمبر اسلام رحمت واسعہ الہی کے مظہر اور امت اسلامی کی وحدت کے محور ہیں۔ ربیع الاول کے مہینے میں ان کی میلاد مختلف مذاہب کے تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت کے لئے بہتریں موقع ہے۔

آئیے مسلمانوں کے درمیان محبت بڑھانے کے ہر موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔

ایران پاکستان دوستی زندہ باد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .