۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ امامی کاشانی

حوزہ/ امام جمعہ تہران نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کے سالہا سال بعد فرانسیسی صدر بھی اسی کے جیسی ایک حرکت کی حمایت کر رہا ہے اور اسی خبیث کے الفاظ دہرا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مسلمان جوانوں کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا اور یوں دنیا کو آپؐ سے دور کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دارالحکومت تہران سے آیت اللہ امامی کاشانی نے ویڈیو لنک پر نشر ہونے والے جمعہ کے اپنے خطبے میں عید میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اُس افتراء و تہمت کی جانب اشارہ کرنا چاہتا ہوں جو اُس نجس شخص (سلمان رُشدی) نے امام خمینیؒ کے زمانے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے شروع میں لگائی تھی اور پھر وہ جلد ہی جہنم واصل ہو گیا تھا۔

امام جمعہ تہران نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کے سالہا سال بعد فرانسیسی صدر بھی اسی کے جیسی ایک حرکت کی حمایت کر رہا ہے اور اسی خبیث کے الفاظ دہرا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مسلمان جوانوں کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا اور یوں دنیا کو آپؐ سے دور کرنا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے اپنے خطبے کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ان تمام اقدامات کے باوجود حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ روز بروز نورانی سے نورانی تر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ان جرائم کا ارتکاب مسلمانوں کو غضبناک اور عالم اسلام کو متاثر کرنے کے لئے کرتے ہیں تاہم میں تمام مسلمانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ "شاباش! کہ تم نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے کیونکہ یہ کام انتہائی اہم اور فرانسیسی شرپسند عناصر و حکومت کے توہین آمیز اقدامات کا مناسب و دندان شکن جواب ہے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • صائمہ زہراء زیدی PK 19:00 - 2020/10/31
    0 0
    حوزہ نیوز ایجنسی کی خدمات قابل تعریف وتحسین ہیں۔جزاک اللہ