۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مکارم

حوزہ/ تہران میں 34ویں بین الاقوامی ورچوئل وحدت کانفرنس کا آیت اللہ مکارم شیرازی کے خطاب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ یہ کانفرنس 6 دن جاری رہے گی اور اس میں دنیا کے 47 ممالک کی سینکڑوں شخصیات شرکت کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں 34 ویں بین الاقوامی ورچوئل وحدت کانفرنس آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے خطاب کےساتھ شروع ہو گئی ہے۔ اس کانفرنس میں دنیائے اسلام کی 278 مذہبی اور علمی شخصیات آن لائن شریک ہوں گی۔ اور دنیا کے 47 ممالک سے 167 شخصیات اس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں 120 ایرانی شخصیات بھی 6 دنوں کے دوران خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس وحدت کانفرنس کا موضوع ہے: ’’مصائب اور بلاؤں کے مقابلے میں اسلامی تعاون‘‘

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .