حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پیغمبرِ اسلام (ص) اور ان کے جانشین حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت کے موقع پر ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل اور انقلابی عدالتوں کے تین ہزار سات سو اسی مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معاف کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ، ایرانی عدالتوں کے چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ، نے پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے جانشین امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں تین ہزار سات سو اسی مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی تجویز پیش کی تاہم اس تجویز کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے تحت منظور کرتے ہوئے مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معاف کرنے کا اعلان کردیا۔