۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
رہبر

حوزہ/ ماہ ربیع الاول کی آمد اور پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اٹھارہ سو سے زیادہ سزا یافتہ لوگوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ ربیع الاول کی آمد اور پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اٹھارہ سو سے زیادہ سزا یافتہ لوگوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

ان افراد کو عمومی عدالتوں اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا ملی تھی۔

عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر 1862 افراد کی سزائيں معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی یا تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جس سے رہبر انقلاب اسلامی نے اتفاق کیا ہے۔

سزا پانے والے مذکورہ افراد کی فائلوں کا معافی کے مخصوص کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .