حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1542 قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں تخفیف کی موافقت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے ایک ہزار پانچ سو بیالیس افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر 1542 قیدیوں کی سزا معاف کرنے یا ان کی سزا میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔
سزا معافی کے مخصوص کمیشن میں ان افراد کی فائلوں کا جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے یہ تجویز آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت منظور کی ہے۔